ہنزہ نیوز اردو

محکمہ برقیات ہنزہ کے حکام کی کاروائی مختلف علاقوں میں درجنوں چوری شدہ اور اسپیشل لائینیں کاٹ لئے گئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(اجلال حسین) محکمہ برقیات ہنزہ کے حکام کی کاروائی مختلف علاقوں میں درجنوں چوری شدہ اور اسپیشل لائینیں کاٹ لئے گئے، ، سب انجینئر صلاح الدین اور سپروائزنصیرالدین شاہ کے زیرنگرانی عملہ نے گزشتہ دونوں سے مرکزی ہنزہ کے مختلف موضع جات میں بجلی کی درجنوں غیر قانونی لائینوں کو کاٹنے کے علاوہ سپیشل لائین کاٹ لئے گئے۔ اس موقع پر سب انجینئر نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگتو میں کہا کہ ہنزہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے واٹر چینلزمیں برف جمنے کی وجہ سے ہائیڈئل پاور مشین سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو چکی ہے جبکہ محکمہ ہذا کے پاس موجود دو تھر مل جنریٹر اس وقت دومیگاواٹ ہے چلانے کے باوجود بجلی کی طلب میں گزشتہ سال سے زیادہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ عوام کو بجلی کی قلت کا سامنا ہے تاہم بجلی کی صارفین میں بے تحاشہ اضافہ ایک طرف تو دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پانی میں کمی ہو چکی ہے اس لئے ہم نے ہنزہ بھر میں غیر قانونی بجلی کی لائینوں پر چھاپے کے ساتھ اسپیشل لائینوں کا خاتمہ کرنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو بجلی منصفانہ تقسیم کرنے کی کوشش میں ہے عوام لناس سے بھی غیر ضروری لائٹوں کی استعمال میں کمی کے علاوہ غیر قانونی لائینوں کی استعمال سے گریز کریں تاکہ سردی کی ایام میں عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوواقع ہو۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی اور اسپیشل لائینوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے لئے عوام کی تعاون بھی درکار ہوگی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ