ہنزہ نیوز اردو

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے سیکٹر کمانڈر سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن گلگت بلتستان کرنل ثاقب اقبال نے ملاقات

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے سیکٹر کمانڈر سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن گلگت بلتستان کرنل ثاقب اقبال نے ملاقات کی۔ گورنر گلگت بلتستان کی حالیہ ضلع کھرمنگ کے دورے کے دوران عوام کے ایس سی او کے سروسز کے متعلق مطالبات سے سیکٹر کمانڈر کو آگاہ کیا۔ گورنر گلگت بلتستان کو سیکٹر کمانڈر نے گلگت بلتستان میں ایس سی او کی نیٹ ورک کوریج، 3۳ جی ۴ جی اور دیگر سروسز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کھرمنگ خاص میں بہت جلد 3۳ جی ۴ جیسروس کا اجرا کیا جائے گا اور کہا کہ ضلع کھرمنگ کے دوردراز علاقہ کاتیشو میں ایس کام ٹاور نصب کرنے کے لیئے منصوبہ بندی ہوچکی ہے جو کہ بہت جلد نصب کیا جائے گا تاکہ کاتیشو کے عوام کو ایس کام کے تمام سروسز میسر ہوسکیں۔اسی طرح فیز 2میں داپا کھرمنگ میں بھی ایس سی او کے سروسز کے لیئے اقدامات کریں گے۔ تاکہ موسم سرما میں برف پڑنے کے بعد داپا کے عوام کی کھرمنگ خاص کے ساتھ رابطہ برقراقر رہ سکے۔
گورنر گلگت بلتستان کے ذریعے کمنگو کی عوام کی درخواست پر سیکٹر کمانڈر ایس سی او نے کمنگو میں ایس سی او ٹاور نصب کرنے کی یقین دہانی کرا دی اور کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام دور دراز علاقوں میں ایس کام کے سروسز مہیا کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کی عوام کو مو صلاتی عمل میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلا ل حسین مقپون نے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا گلگت بلتستان میں بہترین مواصلاتی نظام فراہم کرنے پر حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر