ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان حکومت اور غیر سرکاری ادارہ ادارہ سیڈو کی جانب سے سموک فری ہنزہ (تمباکو سے پاک ہنزہ) کا باقاعدہ آغاز

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اسلم شاہ)گلگت بلتستان حکومت اور غیر سرکاری ادارہ ادارہ سیڈو کی جانب سے سموک فری ہنزہ (تمباکو سے پاک ہنزہ) کا باقاعدہ آغاز محکمہ تعلیم سمیت درجنوں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں نے اس مہم میں شرکت اپنے دفاتر اور گردونواح کو تمباکو اور تمباکو کے تمام اشیاء پر پابندی کا اعلان کیا۔
مہم کا آغاز ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشن محمد شریف نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن آفس کو سموک فری قرار دیکر کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی ہنزہ میں سیڈو کے ضلع ہنزہ کے کوآرڈینیٹر اسلم شاہ نے ایک آگاہی پروگرام کے بعد اس مہم کے عملی کام کا آغاز کیا۔سموک فری پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشن آفس، بوائز ماڈل ہائی سکول علی آباد، سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کالج، ہنزہ پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج علی آباد ہنزہ، اسکائی ہائراسکینڈری سکول علی آباد ہنزہ،نائب تحصیل دار آٖفس علی آباد ہنزہ، ٹاون منیجمٹ کریم آباد ہنزہ، بلتت یوتھ آرکنائزیشن کریم آباد ہنزہ کے علاوہ کئی اداروں نے اس مہم میں باقاعدہ شرکت کا اعلان کیا اور عملی طور پر تمباکو نوشی سے کی ممانیت کے اسٹیکرز اور اشتہارات اپنے اپنے آفس میں آویزاں کئے۔
گلگت بلتستان حکومت اور غیر سرکاری ادارہ ادارہ سیڈو کی جانب سے سموک فری ہنزہ (تمباکو سے پاک ہنزہ) کا باقاعدہ آغاز محکمہ تعلیم سمیت درجنوں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں نے اس مہم میں شرکت اپنے دفاتر اور گردونواح کو تمباکو اور تمباکو کے تمام اشیاء کی اشیاء پر پابندی کا اعلان کیا۔مہم کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشن محمد شریف نے اپنے دفاتر کو سموک فری قرار دے کر کیا۔اس موقع پر انہوں نے گلگت بلتستان حکومت، محکمہ تعلیم اور سیڈو کی اس اقدام کو سہراتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو اس زہر سے دور رکھنے کے لیے گلگت بلتستان حکومت اور محمکہ تعلیم کی یہ کوششیں بہت اہم اور بروقت ہیں تعلیمی ادارے ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہیں اور اس مہم کو پورے ہنزہ کے ہر ایک ادارے میں متعارف کروانا چاہیے۔
سموک فری ہنزہ مہم کا باقاعدہ بوائز ماڈل ہائی سکول علی آباد ہنزہ ہو ا، اس دوران ہیڈ ماسٹر محمد اسماعیل نے تمباکو نوشی کے نقصانات سے طلبا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جن طلباء کے والدین تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں نہ صرف وہ اپنا نقصان کرتے ہیں بلکہ وہ اپنے بچوں کے صحت کو بھی خراب کرتے ہیں انہوں نے طلباء کو اپنے والدین کو منشیات سے دور رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس آگاہ مہم میں سیڈو کے ضلعی کواڈینٹر اسلم شاہ نے اس مہم کے اغراض سے طلباء کو آگاہ کیا۔
اس مہم کے دوران سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کالج کے پرنسپل خانم امان،ہنزہ پبلک سکول ایند ڈگری کالج علی آباد کے پرنسپل اسکائی ہائر اسکینڈری کے پرنسپل نائب تحصیل دار فرمان کریم، بلتت یوتھ آرگنائزیش کے صدر منصور عالم،بلتت ٹاون منیجمنٹ کے صدر رحمت کریم نے اپنے آفس میں سگریٹ نوشی کے ممانیت اسٹیکراور اشتہار لگا کر مہم میں شمولیت کی۔
اس موقع پر ہنزہ سول سروسز کے نمائندوں کا کہناتھا کہ تمباکو نوشی کے خلاف موجودہ قوانین پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عمل درآمد کروانے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ