ہنزہ نیوز اردو

محکمہ تعلیم ضلع ہنزہ کی جانب سے گرلز مڈل سکول گنش میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (ذوالفقار بیگ)محکمہ تعلیم ضلع ہنزہ کی جانب سے گرلز مڈل سکول گنش میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس محفل کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی جبکہ گنش ہنزہ سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل عنایت حسین مہمان تھے اس تقریب میں طلباء والدین، علاقے کے سیاسی،سماجی شخصیات محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلیم مجید خان، ڈی ڈی ایجوکیشن ہنزہ گوجال، شناکی اور ہنزہ خاص کے سکولوں کے اساتذہ اور طلباء کی بہت بڑی تعداد میں موجود تھی اس موقع پر طلباء نے رنگارنگ ثقافتی ایونٹس، ٹیبلوز پیش کئے اور قومی نغموں پر رقص کرکے داد حاصل کی۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے اپنے خطاب میں کہاہنزہ کے عوام باشعور ہیں اور زندگی کے ہر میدان میں آگے ہیں تاہم ہنزہ اور نگر میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی میں بہتری کی بڑی گنجائش ہے اُنہوں نے کہاکہ جب وہ اقتدار میں آئے تو اس وقت محکمہ تعلیم میں کل 86ہزارتھی اب الحمداللہ جی بی کی سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اُنہوں نے مزید کہاکہ ان کی کوشش ہے کہ ای سی ڈیسے میڑک تک تعلیمی معیار پر توجہ مرکوز کی جائے اگلے مر حلے میں کالج سطح پر توجہ دی جائیگی۔اُنہوں نے کہاکہ گنش سکول کے بارے میں مختلف مواقعے پر سن رکھا تھا میری شدید خواہش تھی کہ سکول کاوزٹ کروں۔آج موقع ملتے ہی ایسے قابل تعریف سکول کو بڑھ کے پایا۔پورے محکمہ تعلیمات کے لئے قابل تقلید ہے سکول کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی طور پر سکول کے کسی بھی ضرورت کو اپنی پہلی فرصت میں حل کرنے کی کوشش کروں گا گنش کمیونٹی قابل تعریف ہے جنکا سکول سے لگاؤ دوسروں کے لئے مشعل راہ ہے۔ ہنزہ کے سپوت میجر جنرل عنایت حسین نے اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ ہنزہ میں تعلیمی معیار میں اضافہ اور ترقی میں ماؤں کا بڑا ہاتھ ہے جس کا ثبوت آج کی محفل میں خواتین کی تعداد سے یہ بات ظاہر ہے اُنہوں نے کہاکہ آج میں جس مقام پر پہنچا ہوں اس میں میرے والدین کی دعائیں شامل ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیمات جی بی مجید خان نے کہاکہ ان کی ٹیم گلگت بلتستان میں محکمہ تعلیم کے گرتے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پوری کوشش کررہے ہیں اب الحمداللہ محکمے کے محنتی قابل اور فرض شناس اساتذہ کی شبانہ روز محنت کی بدولت سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہت بہتر ہوا ہے اب محکمہ کے اساتذہ فخر سے اپنا تعارف کراسکتے ہیں کہ وہ سرکاری سکول میں پڑھاتے ہیں۔ محکمے تعلیم کی تعمیرو ترقی میں قابل اور محنتی اساتذہ کی مرہون منت ہے اس دوران اُنہوں نے کہاکہ گرلز مڈل سکول گنش پورے ضلع اور گلگت بلتستان میں نمایاں کارکردگی اور اچھے نتائج کی بنیاد پر مسلسل سر فرست ہے اس حوالے سے سکول منیجمنٹ کو سراہا۔ تقر یب کے آخر میں ضلع بھر کے اساتذہ اور طلباء کو اچھی کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر خصوصی انعامات دئیے گئے۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ