ہنزہ نیوز اردو

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشن کلین اور گرین پاکستان کو اگے بڑھاتے ہوئے گلگت بلتستان میں کروڑوں درخت اُگائے جائینگے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشن کلین اور گرین پاکستان کو اگے بڑھاتے ہوئے گلگت بلتستان میں کروڑوں درخت اُگائے جائینگے ہمیں خوشی ہے کی قراقرم انٹرنیشنل یورنیورسٹی پہلے سے ہی ماحولیات اور مختلف گلسیشیر پر کام کرتے ہیں جبکہ کیمپس میں چائینز زبان کے کلاسز جاری ہے انشاللہ انے والے سالوں میں اس سے بہت استفادہ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کاا ظہا ر وفاقی مشیر موسمیات تبدیلی ملک امین اسلم نے گزشتہ روز کے اے یو ہنزہ کیمپس میں کلین اور گرین پاکستان شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجودہے جس کے لئے ہر تعلیمی اور نجی ادارے موسمیات کی الودگی کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ ہنزہ ایک ایسا ماڈل ضلع بنا ہے جہاں پر پلاسٹک بیگ کا استعمال نہ کرنے کے لئے آگاہی مہم جاری ہے اور یہ مہم ملکی و غیرملکی سطح پر متعارف ہو تے ہوئے چند مہنوں سے اسلام آباد اور کے پی کے میں بھی پلاسٹک فری مہم جاری ہے۔وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہاضلع ہنزہ گزشتہ دو سالوں سے گلیشیرز کے پھیلاوکی وجہ سے پینے اور آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی متاثر ہو چکے ہے انشااللہ کلین اور گرین پاکستان کے تحت اس منصوبے کے لئے فنڈز فراہم کرئینگے جس کے لئے جی بی ڈی ایم اے ہماری مدد کریں۔ اس موقع پراسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر کرنل(ر) امتیازالحق نے التر اور حسن آباد گلشیر ز سے متاثر ہونے والی واٹر چینلز کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ایسے بھی علاقے ہے جہاں پر فصلوں اور لاکھوں درختاں اور زمینوں کو ابتدائی پانی بھی نہیں ملی ہے جس کے لئے حکومت کو چاہیے کہ ہنگامی سطح پر اقدامات کرتے ہوئے لاکھوں درخت سوکھنے اور زمین بنجر ہونے سے بچایا جا سکے۔جبکہ وفاقی وزیر نے کے آئی یو کیمپس میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے طلباء سے حلف نامہ لیا جس میں کہا گیا کہ کلین اور گرین ہنزہ کے مش کو آگے بڑھاتے ہوئے ہر ایک طلباء علاقے میں دس درخت اگائے جس کی وجہ سے ایک سرسبز پاکستان وجود میں آئے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ