ہنزہ (اجلال حسین) مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کی جانب والی اقدام کو بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہے کشمیر کی آزادی تک پاکستان کے عوام اخری حد تک جانے کو تیار ہے انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ دنوں کشمیر ی عوام کے حق میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوء مقررین نے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہند وستان کی طرف سے ہونے والی زیادتیوں پر بھر پور مذمت کرتے ہوئے عہد کیا کہ جب تک کشمیر کے بے گناہ عوام پر مظالم اور ان کی آزادی تک کشمیریوں کی ساتھ یک جہتی جاری رہے گی۔ کشمیر کے حوالے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کشمیر ی بھائیوں کے حق رائے دہی کیلئے دو دفعہ قرادادیں منظور کی جا چکی ہے ان کو مد نظررکھتے ہوئے عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنی حق رائے اظہار کرنے کا حق دیا جائے۔مقررین نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان کی ہٹ دھرمی کو روکے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی جو کہ کشمیری بھائیوں کے لئے ان کی عزائم ٹھیک نہیں سہے ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ مسلمانوں کو کسی طور پر جینے نہیں دیا جائے۔ کشمیر میں مسلمانو ں کا قتل عام اور گزشتہ چند مہنوں سے ورکنگ بونڈری پر بلااشتعال فائیرینگ اس بات کا ثبوت ہے۔ ہندوستان کبھی بھی پاکستان اور کشمیر کے مسلمانوں کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔۔مقررین نے مزید کہا کہ مسلمان دنیا میں جہاں کیہں بھی بستے ہے ایک جسم کے مانند ہے آج کشمیر میں ظلم ہورہا ہے کشمیریوں کا ناحق خون بہا یا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانو ں سے اپیل کیا کہ کشمیریوں کی حق کے لئے اپنا آواز اٹھائے اور جو مظالم ان پر اوپر ہندوستان کر ہی ہے بھر پور مذمت کیا جائے۔ اور مطالبہ کرے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراداد وں کے مطابق ان کا ھق دیا جائے اور ہمیں یقین ہے کہ ایک دن کشمیر کا خون رنگ لائے گا اور وہ ہندوستانی افواج کے قبضے سے آزاد ہوجائیگا۔انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ریلی ضلعی نتظامیہ کے زیر نگرانی سٹی تھانہ علی آباد سے شروع ہو کر علی بوق چوک پر اختتا ہو گئی۔ ریلی میں انتظامیہ کے علاوہ ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ