ہنزہ نیوز اردو

التر نالے میں انتہا ئی تیز رفتار اور خوف ناک سیلابی ریلہ التت اور مومن آباد کے درمیان رابطہ پل بال بال۔ بچ گیا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین):گرمی کی شدت میں اضافہ ہنزہ التر نالے میں خوفناک سیلابی ریلے،سنٹر ہنزہ کو فراہم کی جانے والی واٹر سربند برُی طرح متاثر آبپاشی کا پانی مکمل طور پر منقطہ، سیلاب کی وجہ سے گنش، مومن آباد اور التت باغات کو شدید نقصان ہزاروں پھلدار اور غیر پھلدار درختاں اور زمینو ں کو نقصانات پہنچایا گیا، جبکہ دوسری جانب قبل از وقت محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کی حفاظتی دیوار کی وجہ سے مومن آباد اور التت کو ملانے والی پُل بال بال بچ گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی ہائے الرٹ۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے گزشتہ روز ہنزہ کے نالہ التر سے خوفناک سیلاب آگیا جس کی وجہ سے سنٹر ہنزہ التت، کریم آباد، گنش، حیدر آباد، ڈوکھن اور ہیڈ کواٹر علی آباد کے لئے فراہم کی جانے والی واٹر چینلز کے سربند تباہ ہو چکا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سیلابی ریلے کی وجہ سے گنش، ا لتت اور مومن آباد کے ہزاروں پھلدار درختاں کے علاوہ زمینوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ جبکہ سیلابی ریلے کی وجہ سے مومن آبادتا سیاحتی مقام دوئیکر التت اور آحمد آباد کو ملانے والا رابطہ پُل قبل از وقت محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کے حکام کی جانب سے حفاظتی دیوار بنانے کے باعث مزید اربوں نقصانات ہونے سے بچ گئے۔ التر نالے سے انے والی سیلابی ریلے کی وجہ سے مومن آباد تا التت مقامی و سیاحوں کی سینکڑوں گاڑیاں ضلعی انتظامیہ نے حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے روک دیا گیا۔التر نالے سے انے والی وسیلابی ریلے نے دریائے ہنزہ کو بھی گنش پل شاہراہ قراقرم کے مقام پر روکتے ہوئے جھیل کی شکل اختیار بھی کر گئی دو گھنٹوں تک دریائے ہنزہ بند ہونے کے بعد خارج ہو گئی۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ، ہنزہ پولیس، ڈسٹر کٹ ڈیزاسٹر منمنٹ اتھارٹی اور محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کے سربراہان شاہراہ قراقرم سمیت التت رابطہ پل پر مکمل نگرانی کرتے رہے۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ خیر کریں کہ التر سے مسلسل یہ ہونے والی سیلابی ریلہ کم ہوجائے چونکہ اس وقت ہم دعا ہی کر سکتے ہیں، سیلابی اس قد ر زیادہ ہے کہ عوام کی جان مال اللہ بچائے اس کے لئے ہم نے شاہراہ قراقرم پر چلنے والی سینکڑوں سیاحوں کی گاڑیوں کے علاوہ مقامی لوگوں نقل وحمل ہے جبکہ ہنزہ کے سیاحتی دوئیکر التت جہاں التت جانے کے لئے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں اس پُل سے گزارتے ہیں محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کے ایگزایکٹو انجئنئر اور ان کے ماہرین اور کنٹریکٹر جنہوں نے پل کو بچانے کے لئے مظبوط حفاظتی بند بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے عوام کے اربوں نقصان ہونے سے بچ گیا جس کے لئے ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انشااللہ سیلابی ریلے بند ہونے کے بعد حکومتی تعاون کی وجہ سنٹر ہنزہ کے لئے فراہم آبپاشی اور پینے کے پانی کے سربند کو مرمت کرنے کے بعد پانی کی فراہمی کر دی جائیگی۔اس موقع پرالتت سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے کہا کہ ہم شکر گزار ہے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کا جنہوں نے پُل کی حفاظت کے لئے مضبوط دیوار قبل از وقت بنا دیا جس کی وجہ سے سیاحوں کی سیزن جہاں پر روزانہ ہزاروں سیاح التت فورٹ اور سیاحتی مقام دوئیکر دیکھنے کے لئے اتے ہیں اس کے علاوہ عوام التت اور آحمد آباد کے عوام کے لئے رابطہ پل نقصان ہونے سے بچ گیا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ