ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ شناکی مایون میں لیڈسلائیڈنگ برقرار، علاقے میں خوف و ہراس ، عمائدین کا ڈی سی ہنزہ سے ملاقات واٹرچینل اور نقصانات سے آگاہ کر دیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ہنزہ شناکی مایون میں لیڈسلائیڈنگ برقرار، علاقے میں خوف و ہراس ، عمائدین کا ڈی سی ہنزہ سے ملاقات واٹرچینل اور نقصانات سے آگاہ کر دیا۔ ہنزہ کے علاقے شناکی مایون کے پہاڑی علاقے میں سلائیڈنگ کا عمل بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام مین خوف ہراس پھیل گئی ہیں۔ مایون سیلائیڈنگ کی وجہ سے حسین آباد عوام کے لئے پینے کی پانی اور آبپاشی کے لئے واحد واٹر چینل بھی متاثر ہو گیا ہیں جس کی وجہ سے عوام حسین آباداور مایون کو سخت پرشیانی کا سامنا ہیں ۔ عوام حسین آباد نے واٹر چینل کو اپنی مدد اپ کے تحت کئی بار مرمت کرتے ہوئے پانی کو بحال کر دیا تاہم مسلسل سلائیڈنگ ہونے کی وجہ سے پانی کا چینل متاثر ہو تا جا رہا ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب مایون شناکی کے نمائندہ وفد نے ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر)سید علی اصغر کو مایون میں ہونے والی لائیڈسلائیڈنگ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے سلائیڈنگ کا عمل وقفے وقفے سے جاری ہونے کے باعث عوام میں خوف و ہراس بڑھ گئی ہیں اور سلائیڈنگ کے احاطے میں رہائشی مکانات کے خاندانوں کو سخت پریشانی کاسامنا ہو رہا ہیں اللہ کا شکر ہے تاہم سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک کوئی جانی و مالی نقصان کا سامنا نہیں ہوا البتہ اسی طرھ سلائیڈنگ کا سلسلہ برقرار رہی تو سلائیڈنگ سے رابطہ سٹرک ، واٹر چینل اور رہائشی مکانات کو بھی نقصان ہونے کے خدشہ ہیں۔ جس پر ڈی سی ہنزہ نے نمائندہ وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انشااللہ آئندہ چند روز کے اندر ڈی ڈی ا یم اے کے حکام کے ہمراہ علاقہ کا معائینہ کرئینگے جس کے بعد جو بھی عوام مایون خصوصاً رہائشی مکانات سے افراد کو محفوظ مقام پر منتقلی کے علاوہ حسین آباد واٹر چینل کو بحال کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر لیا جائیے گا۔مایون شناکی کے عوام نے بذرئعہ درخواست ضلعی انتظامیہ کو لینڈ سلائیڈنگ سے آگاہ کر دیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ