ہنزہ نیوز اردو

ڈائریکٹر ہیلتھ کو ہنزہ میں خوشامدی پروٹکول نہ ملنے پر سول ہسپتال کریم آباد کے عملہ کا تبادلہ کیا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(رحیم امان) تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ہلتھ سروس گلگت نے حالیہ دنوں میں ہنزہ کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ اس دور کے دوران ہنزہ کریم آباد سول ہسپتال کابھی دورہ کیا۔دورہ مکمل ہونے کے بعد ایک نوٹفکیشن جاری ہوا جس میں کریم آباد سول ہسپتال کے چار پیرا میڈیکل ملازمین کا ڈی ایچ سی گلگت کی جانب سے فورن ایکشن لیتے ہوئے تبادلہ کیا گیا۔ تبادلہ کرنے کے وجوہات معلوم کرنے پہ پتہ چلا کہ ڈائریکٹر ہلتھ سروس گلگت کے سول ہسپتال کریم آباد کے دورئے کے دوران ان ملازمین نے کھڑا ہو کر ان ڈائریکٹر  کی جی حضوری نہیں کی جس پر ڈائریکٹر  تعش میں آگئے اور چار ملازمین کے خلاف سوموٹوایکشن لینے کا کہا جبکہ یہ چار ملازمین اپنے روزانہ کے ڈیوٹی کو سر انجام دئے رہے تھے۔ جبکہ یبادلہ کا نوٹفکیش ان چار ملازمین بشیر عالم ایکسر ٹیکنیشن، حسن بانو جی ایم ٹی،حوران بانو نرس ایڈ،شبانہ جی ایم ٹی کے خلاف متعلقہ محکمے کی جانب سے خراب کار کرگی کی بنیاد پہ تبادلہ کی کاروائی عمل میں لائی جا چکی ہے ۔ ڈائریکٹر ہلتھ سروس کے اس عمل کی عوام کریم ابادہنزہ نے سخت مذمت کی ہے اور جلد از جلد ان چار پیرا میڈیکل ملازمین کو سول ہسپتال کریم آباد میں واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ