ہنزہ (اجلال حسین ) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ نے مسگرقلندرچی 3میگاوٹ پاور پروجیکٹ ، ششکٹ محکمہ زراعت کی نرسری میں گرین پاکستان شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیاجس کے بعد سوست میں زیر تعمیر 25بیڈ ار اچ ثی ہسپتال کا معائینہ کرنے کے بعد دو روزہ دورے کے بعد گلگت روانہ ہو ا اس موقع پر سنٹر اور بالائی ہنزہ میں علاقے کے عمائدین اور مختلف اداروں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد بالائی ہنزہ گوجا ل سب ڈویثرن اور شناکی تحصیل کا نوٹیفکشن جاری کر دیا جائے گا۔ چونکہ اس کے لئے جو بھی درکار قانونی تقاضے تھے مکمل ہو چکے ہیں انہوں نے ہنزہ مین بجلی کی بڑھتی ہوئی بدترین لوڈ شیڈنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ہنزہ میں بجلی کی شدید قلت ہے ہنگامی بنیادوں ایک اضافی تھرمل جنریٹر کا بندوبست کیا ہے ہنزہ میں منصب کر دیا جائے گاجبکہ صوبائی انتظامیہ کی کوششوں کی وجہ سے عطاآباد پاور 32.2میگاواٹ منصوبے منسوخ ہونے کا خطرہ تھا برقرار رکھا گیا ہے چونکہ ملک کے بہت سے علاقوں میں منطوری نہیں دی تھی ان کو منسوخ کر دیئے گئے ہیں انہوں نے مسگر پاور پروجیکٹ کے معائینے کے بعد محکمہ برقیات ہنزہ کے حکام کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے نومبر کے اخر تک تین میگاواٹ بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کی ہدایات دی جبکہ بجلی کے بحران کے حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ ہنزہ کیلئے ایک تھرمل جنرنیٹر جو کہ کراچی میں کینوپی اسمبل ہورہا ہے اور دو سے تین ہفتوں میں ہنزہ پہنچ جائیگا جس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی واقع ہوگی ۔ چیف سیکریٹری نے عمائدین سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ کے آئی یو کیمپس ہنزہ کے لئے فنڈ فراہم کر دی گئی ہے اس کے لئے عوامی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے جتنا جلد ہو سکے زمین فراہم کردیں تاکہ اس کے لئے مختص فنڈ لیپس نہ ہو اسی طرح ضلع کی ہیڈ کواٹر کے لئے بھی زمین کی فراہمی لازمی ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کی کمی پر بات کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں سب سے زیادہ تنخواہ ڈھائی لاکھ روپے میڈیکل اسپشلسٹ کیلئے آفر کی ہے اور آئندہ گلگت بلتستان کے کوٹے پر میڈیکل سیٹ حاصل کرنے والوں کو پانچ سال تک گلگت بلتستان میں کام کرنے پر پابند کیا جائیگا گلگت بلتستان میں معدنیات کے حوالے کوئی پالیسی ابھی تک واضع نہیں ہے اور ہم مینرل پالیسی پر کام کررہے ہیں۔اس موقعے پر سابق گورنر میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون سازاسمبلی رانی عتیقہ علاقے کے نمبرداروں اور عمائدین ہنزہ نے چیف سیکریٹری کو علاقے کے مسائل سے آگا ہ کیا ان مسائل میں سرکاری نوکریوں قراقرم ہائی وے کا معاوضہ ،بجلی کا بحران ،صاف پینے کا پانی اور التوا کے شکارمنصوبوں کے حوالے سے چیف سیکریڑی کو آگاہ کیا گیا ۔چیف سکریٹری گلگت بلتستان بابرحیات تارڈ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لائین دیپارنمنٹ کے سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کے بارے میں بریفنگ دیا ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ