ہنزہ نیوز اردو

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکا نجی دورہ ہنزہ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ہنزہ کے نجی دورے پر جب کریم آباد ہنزہ پہنچے تو لوگو ں نے چیف جسٹس آف پاکستان کا پُرتپاک استقبال کیا ۔اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارعوام الناس میں گُل مل گئے عوام ہنزہ نے چیف جسٹس آف پاکستان اور اُن کے فیملی کو ہنزہ میں خوش آمدید کہا ۔اس موقعے پر چیف جسٹس آف پاکستان بلتت پولو گرونڈ سے بلتت فورٹ تک کا سو میٹر تک کی چڑھائی کا سفر بغیر کسی گاڑی کے پیدل طے کیا جبکہ آج تک کسی بھی وی ائی پی کی جانب سے دیکھنے میں نہیں آیا تھا ۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی آٹھ سالہ قدیم فورٹ کے دورے کے بعد جب باہر نکلے تو ہنزہ کے عمائدین نے علاقہ کو درپیش اہم مسائل پر مبنی درخواست پیش کی ۔عمائدین نے اس درخواست کی ایک کاپی ہنزہ نیوز کوبھی فراہم کی ۔

1۔ سانحہ علی آباد ہنزہ کے جوڈیشل کمیشن کے رپورٹ کو پبلک کرنے کی استدعا کی گئی۔

 

۲۔پاکستان پیپلز پارٹی کے حکومت میں ہنزہ کے جن افراد کو انشداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سزائیں دیں گئیں ہیں اس پر نظر ثانی کی اپیل کی دوہائی گئی ہے۔

۳۔میر سلیم خان کے نااہلی کے بعد نظر ثانی کے اپیل کو جلدنمٹاکر گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنزہ کے نمائندگی سے محرومی کو دور کرنے کی استدعا کی گئی ۔

۴۔KKHکے متاثرین کو ان کے زمینوں کا معاوضہ جلد دلانے کے لیے احکامات صادر کرنے کی گزارش کی گئی ۔

اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کاڑو (کے۔اے۔ڈی۔او) ہنزہ کے کریم آباد ہنزہ میں قائم شدہ اسپیشل افراد کے سنٹرکا دورہ بھی کیا جہاں پر انھوں نے خصوصی افراد کو ہنر سیکھانے کے عمل کو سراہا اور خصوصی افراد کے بنائے گئے ہوئے اشیاء میں دلچسپی لی اور یہاں سے اشیاء خریدے اور چیب سے ہی اس ادائیگی کی۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے اس دورے کے موقعے پر لوگوں چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ تصاویر بنانے کی فرامائشیں کرتے رہے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ