گلگت مارچ 17 ہنزہ نیوز ( نمائندہ خصو صی ) چیئر مین گلگت بلتستان لائرز ایکشن کمیٹی برا ئے حصول آئینی حقوق میر اخلاق حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت سیکیورٹی کے نام پہ غر یب عوام کی اراضیوں کو ہتھیا نا بند کر دے اکنا مک کو ریڈور کے نام پہ گلگت بلتستان کی اراضی کو بغیر پو چھے استعمال میں لا نا غیر قانونی ہے سب سے پہلے یہ علاقہ متنا زعہ ہے اس میں کو ئی بھی کام اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے تحت کیا جانا چا ہیئے لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے ۔ کوریڈور کے متعدد معاہدات پہ گلگت بلتستان کے عوام اور حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا ہے اور اوپر سے اب اراضی کو بھی زبر دستی قبضہ کیا جارہا ہے جس کی ہم مزمت کر تے ہیں اور مطا لبہ کر تے ہیں کہ اس اقدام سے اجتناب کیا جائے اور قانون کے مطابق کام کر تے ہو ئے جہاں بھی اراضی سیکیورٹی کے نام پہ دی گئی ہے وہ ان علاقوں کے مو ضو عات کو انہیں عوام کے نام پہ الاٹ کیا جائے اور ان کا معقول معاوضہ دیا جائے ۔ گلگت بلتستان کے غر یب عوام کے پاس گھر بنا نے کے لیئے اراضی نہیں ہے یہاں سیکیورٹی کے نام پہ الاٹ منٹ کیا جا رہا ہے اس اقدام کو نہیں روکا گیا تو قانونی اقدام اٹھا یا جا ئے گا اور عوام حقو ق کے لیئے میدان میں اترا جا ئے گا حکو مت اورانتظا میہ اس اقدام میں عوام کے ساتھ زیادتی بند کر دے ۔
مضامین
سر زمین ہنزہ ہر ہائنس پرنس کریم آغا خان کی پہلی تشریف آوری: ترقی اور دنیا کے ہم عصر علمی و فلسفیانہ نظریات پر ان کی مظبوط گرفت۔
(مقالہ خصوصی) عیاں را چہ بیان کے مصداق یہ تاریخی حقیقت روز روشن کے مانند ہے کہ ماہ اکتوبر کی بیس سے چھبیس تاریخ کا