گلگت 24 دسمبر ہنزہ نیوز (پ ر) گلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی مرکزی ایگزیکٹیو کا اجلاس زیر صدارت فردوس احمد صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفترگلگت میں طلب کیا گیا اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے اضافی انکم ٹیکس کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے پر ان کی کابینہ کے متعلقہ وزراء اور مشیران کا شکریہ ادا کیا گیا علاوہ ازیں گلگت بلتستان کی تمام سیاسی پارٹیوں اور صحافی برادری سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجی پروگرام میں شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اجلاس میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ ہمیشہ گلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے تحفظات کے اوپر ہمدردانہ غور کرتے رہے ہیں جس میں رواں مالی سال کی اے ڈی پی کی ریلیز کا تاریخ ساز فیصلہ قابل ذکر ہے جس سے کنٹریکٹرز کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوااجلاس میں گلگت بلتستان کنٹریکٹرز کے روایتی اصولی موقف کو دہراتے ہوئے حکومت پر واضح کیا گیا کہ انکم ٹیکس کے 2013ء کے فیصلے کو مکمل طو رپر واپس لینے تک ان کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی اس سلسلے میں آج تک کی جدوجہد تو صرف نکتہ آغاز ہے ابھی ہم نے اس سلسلے کو گلگت بلتستان کے ہر مکاتب فکر تک پھیلانا ہے ہمارا مشن ہے کہ گلگت بلتستان کے ایک ایک فرد تک اپنے اوپر ہونے والے ان مظالم کے بارے میں شعور و آگاہی دلانا ہے اجلاس میں واضح کیا گیا کہ گلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا انکم ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کے نفا ذ کے حوالے سے ایک ہی موقف ہے اور وہ یہ ہے کہ مکمل آئینی حقوق کے حصول اور گلگت بلتستان کی پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دیئے جانے تک ٹیکسز کا نفاذ غیر قانونی اور بلاجواز ہے اور2013ء کے انکم ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کی ودڈراول With Drawalتک اور کاٹے گئے پیسوں کی متعلقہ ٹھیکیداروں کو واپس دیئے جانے تک ہمارا مشن ادھورا تصور کیا جائے گا اس حوالے سے وزیر امور کشمیرکے ایک اخباری بیان کی سخت مذمت کی گئی جس میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ گلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن2013ء کے بعد کے ٹیکس کٹوتیوں کے حق میں ہے ایسا قطعاً نہیں ہے ہم کسی مشکل میں کسی بھی قسم کے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہیں اس میں کسی شک و شبے کی گنجائش نہیں ہے اجلاس میں صدر گلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے 25دسمبر کو سکردو میں انکم ٹیکس کیخلاف منعقد کئے جانے والے احتجاجی پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ بلتستان کے تمام ٹھیکیدار جی بی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی زیر قیادت ہر قسم کی قربانی کیلئے آمادہ تیار ہے۔