ہنزہ نیوز اردو

محکمہ اطلاعات اور گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی نے گلگت بلتستان میں صحت مندانہ صحافت کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت18 دسمبر ہنزہ نیوز  (پ ر )محکمہ اطلاعات اور گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی نے گلگت بلتستان میں صحت مندانہ صحافت کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم کرتے ہوئے عہد کیا ہے کہ صحافت کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے ایک وفد نے صدر ایمان شاہ کی قیادت جس میں سعادت علی مجاہد، اشرف عاشور، محبوب خیام، احمد ندیم خان، بشارت مہند، ارشد ولی، ریاض حسین، جہانگیر ناجی، شیر عباس، منظور حسین، امتیاز علی سلطان شامل تھے نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فاروق احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران محکمہ کی اخباری صنعت کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر حکومت گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق احمد نے کہا کہ صحافتی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشرے کے اندر ہونے والی خرایبوں کی نشاندہی کرے گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی اور محکمہ اطلاعات نے مل کر اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں صحافت کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے تاکہ نوزائیدہ صوبے میں اس مقدس پیشے کو صحیح رخ پر ڈالا جاسکے جس سے نہ صرف معاشرے کی اصلاح ہو بلکہ صحافتی اداروں کی ترقی کیلئے راہیں کھل سکیں گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ اخباری صنعت کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کئے جائیں گے ملاقات کے دوران اخباری صنعت کی فروغ پر بھی گفتگو کی گئی اس دوران جی بی این ایس کے وفد نے درپیش مسائل بیان کئے جی بی این ایس کے صدر ایمان شاہ نے محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ صحافتی اداروں کی ترقی کیلئے محکمہ اطلاعات اسی طرح کوششیں جاری رکھے گی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ