ہنزہ نیوز اردو

‎فیاض احمد کی عوامی مقبولیت

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

‎حکومت عوام کی فلاح اور خدمت کیلئے مختلف‎افسران کو مراعات کے ساتھ مختلف علاقوں میں تعینات کرتا ہے اور عوام کو بھی علاقے میں تعینات انہی افسران سے عوام کی فلاح اور خدمت کی امید وابسطہ ہوتی ہے جو افسران خلوص دل سے عوام کی خدمت کرتے ہیں انکو عوام ہمیشہ اچھے الفاظ کے ساتھ یاد رکھتے ہیں ایسے افسران عوام اور ریاست کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں علاقے کی تعمیر اور ترقی میں کسی بھی علاقے کے انتظامی افسران کا کردار کلیدی ہوتا ہے جو عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی علاقے کی روایات کے احترام کے ساتھ عوامی مسائل کے حل میں حکومت کے ساتھ ملکر منصوبہ بندی شامل ہے ایسے انتظامی افسسران اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ بھی ہوتے ہیں انہی افسران میں ڈپٹی کمشنر کا کردار کسی بھی ضلعے میں سب سے اہم ہے ۔
‎ضلع ہنزہ جو جغرافیائی اور سیاحتی اعتبار سے گلگت بلتستان کا ایک اہم ضلع ہے ہنزہ پاک چائینہ اکنامک کوریڈور کا گیٹ وے ہیں اسکے علاوہ ہنزہ ماضی میں تاریخی طور پر ایک خودمختار ریاست ہونے کی وجہ سے ثقافتی اور سیاسی اہمیت کا حامل رہا ہے وادی ہنزہ کو جب سے ضلعے کا درجہ ملا ہے تب سے ہنزہ میں مختلف مقامی اور غیر مقامی ڈپٹی کمشنرز تعینات ہوتے رہے ہیں اور عوام نے ہر ڈپٹی کمشنر کو علاقے کے اقدار کے مطابق انکے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے احترام اور عزت سے نوازا ہے حال ہی میں تعینات ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ فیاض احمد کو جو عوامی مقبولیت اور عوام کی جانب سے احترام ملا ہے وہ قابل دید ہے سول سوسائٹی سے لیکر عام عوام تک ہر کوئی اس آفیسر کی تعریف کررہے ہیں اور فیاض احمد صاحب پہلا ڈپٹی کمشنر ہنزہ ہے جسکو مزید کچھ عرصہ تعینات رکھنے کی سفارش سول سوسائٹی کی طرف سے وزیر اعلی گلگت بلتستان محترم خالد خورشید کو دورہ ہنزہ کے موقعے پر کیا گیا تھا ورنہ اکثر اوقات اسکے برعکس انتظامی افسران کی تبادلے کے مطالبے سامنے آجاتے ہیں اگر دیکھا جائے توفیاض احمد کی اس عوامی مقبولیت کے کچھ اہم وجوہات ہے جو علاقے کے سرکاری افسران کیلئے مثال سمجھا جاسکتاہے فیاض احمد نے اپنے تعیناتی کے دوران کبھی بھی مجسٹریٹ اور ڈپٹی کمشنر کا چوغہ اور ٹوپی استعمال نہیں کی بلکہ ہر معاملے میں عوام اور سول سوسائٹی کو آنر شپ دی علاقے کے عمائدین عام عوام اور نوجوانوں کے رائے کو اہمیت دی مفاہمت اور بردباری سے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی اور ہمیشہ عوام میں اپنی موجودگی کو بطور کمشنر نہیں بلکہ بطور علاقے کے فرزند ظاہر کیا ۔
‎فیاض احمد کے تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہی پوری دنیا کی طرح ہنزہ بھی عالمی وباءکرونا کے زد میں آیا کرونا وباءکے دوران بھی بطور ڈپٹی کمشنر عوام اور کاروباری حضرات سماجی و مزہبی اداروں کے ساتھ ملکر بہترین منصوبہ بندی کی جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا فیاض احمد نے ہنزہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نگرانی میں اہم کردار ادا کیا اور ہر عوامی شکایت کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوشش کی اسیران کی رہائی کیلئے جاری دھرنے کے دوران بھی فیاض احمد نے ایک سرکاری آفیسر کی حیثیت سے غیر متنازعہ انداز میں اپنا اہم کردار ادا کیا فیاض احمد نے میڈیا اور پریس کے ساتھ بھی دوستانہ روابط رکھا ہر اہم مسلئے میں ہنزہ کے صحافتی برادری کو اعتماد میںلیا اور ہنزہ میں پریس اور میڈیا کے مسائل کو حل کرنے میں بھی اپنا بہترین کردار اد ا کیا فیاض احمد کی انہی خدمات کی وجہ سے ہنزہ کے عوام اور سول سوسائٹی نے ترقی اور تبادلے کے بعد پرتپاک انداز میں الوداع کہا جو ہنزہ کی تاریخ میں کسی سرکاری آفسر کیلئے نہایت اعزاز کا مقام ہے۔
‎عوام کی بے لوث خلوص اور محبت حاصل کرنے میں فیاض احمد نے کامیابی حاصل کی ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ ہنزہ میں نو تعینات ڈپٹی کمشنر کمال الدین قمر صاحب بھی فیاض احمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہنزہ کے عوام کی بہترین خدمت کے زریعے فیاض احمد کی طرح عوام میں مقبولیت حاصل کریگا ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ