ہنزہ نیوز اردو

۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گڈی داس کے مقام پر سکردو سے راولپنڈی جانے والی بس کے افسوسناک اور المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گڈی داس کے مقام پر سکردو سے راولپنڈی جانے والی بس کے افسوسناک اور المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے اس المناک حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج کے جوان ملک کی دفاع کے خاطر اپنے پوسٹوں پر جارہے تھے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مپقون نے سی ایم ایچ میں فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنر ل ڈاکٹر احسان محمود اور چیف سیکریٹر ی گلگت بلتستان ڈاکٹر خرم آغا کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کی۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ گورنر گلگت بلتستان نے انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ وہ زخمیوں کی علاج ومعالجے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور میتوں کو اپنے علاقوں میں پہنچانے کے لیئے فوری اقدامات کریں۔گورنر گلگت بلتستان نے ضلع دیامر کے انتظامیہ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ اس حادثے کی جلد از جلد رپورٹ پیش کریں۔
گورنر گلگت بلتستان نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیئے فاتح خوانی کہ اور دعا کیا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر و جمیل دے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ