ہنزہ (اجلال حسین ) شہید کی جو موت کی وہ قوم کی حیات ہے، یوم دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں ملکی جذبے کے ساتھ منایا گیا، جس کے تحت ڈپٹی کمشنر ہنزہ بابر صاحب الدین کے زیر نگرانی ضلع بھر میں شہید ہونے والے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ملاقات کرنے کے علا وہ شہداء کے قبرستان پر بھی حاضری دی جبکہ اس موقع ہنزہ پولیس کے چاقو چوبند دستوں کے علاوہ مقامی سکاوٹس نے شہیدوں کے مزار پر سلامی دی اس موقع پر عوام اور شہداء کے خاندانوں نے بڑی تعداد شریک ہوئے، شہداء کے مزاروں پر ایس پی ہنزہ میڈم طاہرہ یعسوب الدین کے علاوہ اے سی ہنزہ کیپٹن (ر) اعجاز قاسم نے پھولوں کے چادر چڑھا دی۔ ڈی سی ہنزہ، ایس پی ہنزہ اور اے سی نے ملک کے دفاع میں کی جانے والی قربانیوں کو سہراتے ہوئے خاندانوں کی ہمت اور شہداء کی قربانیاں جنہوں نے ہمارے کل کے لئے اج قربان کر دیا۔ جبکہ دوسری جانب گورنمنٹ سکول علی آباد گلمت میں یوم دفاع کے ھوالے سے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جہاں پر علاقے کے عمائدین نے پاک فوج کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدیت پیش کرتے ہوئے، شہداء کے لاوحقین کو پھولوں کے ہار پہنا دیا۔اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کیں جبکہ ان کی مملکت خداداد پاکستان کے لئے جس قد ر خدمات دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے ان کو قدر کی نگا سے دیکھتے ہیں چونکہ شہید کبھی مرتا نہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتا ہیں۔اس موقع پرپاک فوج سے سبکدوش ہو نے والے غازیوں نے سن1965,71اور کرگل کے جنگوں میں جس قد ر پاک فوج نے مملکت خدداد پاکستان کے بقا ء کے لئے جس انداز میں قربانی پیش کی تھی ان کے خدمات اور قربانی کو سہرا۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ