ہنزہ نیوز اردو

قراقرم انٹرنیشنل یونیوورسٹی میں سال 2020 تک دس ہزار طالب علم زیر تعلیم ہونگے جس میں ہنزہ کیمپس میں ایک ہزار سے زائد طلبہ وطالبات کا ٹارگٹ رکھا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے کہا ہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیوورسٹی میں سال 2020 تک دس ہزار طالب علم زیر تعلیم ہونگے جس میں ہنزہ کیمپس میں ایک ہزار سے زائد طلبہ وطالبات کا ٹارگٹ رکھا ہے ہنزہ کیمپس میں جون کے آخری ہفتے میں سیاحت سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں جس میں ملکی وغیر ملکی پچاس سے زائد مندوبین اس بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرینگے جس میں ایکو ٹوریزم کے حوالے سے تجاویز دینگے اس وقت ہنزہ لمپیس تینوں کمپسیسیز میں آگے ہے ان خیالات کا اظہار قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں پرائم منسٹر اسکیم کے تحت مستحق طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کے سلسلے میں منعقد ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مذید انہوں نے کہا کہ ہنزہ کیمپس کی تمام ضروریات کی منظوری دے چکے ہیں ڈائریکٹر رحمت کریم اور ان کی ٹیم مبارک باد کے مستحق ہیں ان کی محنت کی وجہ سے ہنزہ کیمپس ہر شعبے میں اوّل ہے اس سال ہنزہ کیمپس سے دو یا تین سٹوڈنٹس دو ماہ کے لئے جرمن سکول آف کامرس انٹرن شپ کے لئے بیجھ دیئے جاینگے مجھے امید ہے کہ ہنزہ کمپیس کے لئے زمین کا معاملہ جلد حل کیا جائے گا تاکہ ہم جلد پی سی ون بنا سکے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ فورس کمانڈر ، وزیر آعلی ، گورنر سب بھر پور تعاون کررہے ہیں تاکہ یہ یونیورسٹی سعی معنوں میں ایک معیاری اور بین الاقوامی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کریں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ