ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ہنزہ کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ایک بار پھر کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔
ہنزہ (سیما کرن):کریم آبادہنزہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کرونا کے علامات ظاہر ہونے پر 10 اگست کو ٹیسٹ کروایا تھا جسکا رزلٹ 15 اگست کو ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو موصول ہوئی جو کہ مثبت تھا مگر متعلقہ ادارے نے پانچ دن بعد 20 تاریخ کو متاثرہ خاتون کو رزلٹ مثبت ہونے کی اطلاع دی جس پر متاثرہ خاندان نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سے دس دن بعد اطلاع دینا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی نااہلی ہے ایک مثبت کیس کو نظر انداز کرنے سے اسکا پورا خاندان اور پورا محلہ اس خطرے کی ضد میں آسکتا ہے بلاشبہ یہ واحد کیس نہیں ہے جسکی وجہ سے علاقے میں ایک بار پھر اس جان لیوا بیماری کے کیسز بڑھ سکتے ہیں انہوں نے نگران وزیر صحت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلۂ غور طلب ہے جس پر فوری ایکشن لیا جائے تاکہ ہنزہ کے عوام محکمے کی غیر سنجیدگی وجہ سے مزید اس مضر بیماری سے متاثر نہ ہوں