ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ گلگت بلتستان اسمبلی میں اضافی سیٹ کے لئے ایک بار پھر متحرک

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ گلگت بلتستان اسمبلی میں اضافی سیٹ کے لئے ایک بار پھر متحرک، نمبرداران ہنزہ ایگز یکٹو کمیٹی کا گزشتہ روز ہنزہ میں ہنگامی پریس کانفر س کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ 25سالوں سے زائد کے عرصے سے عوام ہنزہ کو سیاسی سطح پر دیوار سے لگا دیا، علاقے کی نمائندے کا اسمبلی میں نہ ہونے ایک طرف دوسری طرح 40ہزار کے قریب ووٹروں پر مشتمل آبادی کے لئے گلگت بلتستان اسمبلی میں ایک ہی نسشت ہونا عوام کے ساتھ ظلم کا مترادف ہے۔ پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے عوام ہنزہ مختلف پلٹ فارم سے ہنزہ کی اضافی سٹیوں کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں مگر سننے والا کوئی نہیں جبکہ پچھلے بیس سالوں سے پاکستان کے مختلف سیاسی پارٹیوں سے وابسطہ وفاق ہویا صوبائی حکومتں سواء وعدوں کے کچھ بھی نہیں دیا۔ پرنس کانفریس میں ہنزہ کو گزشتہ تیس سالوں سے ہونے والی ناانصافی کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ کو گلگت بلتستان اسمبلی میں تین سیٹوں کا مطالبہ کر دیا، اس حوالے سے یوم عاشور کے بعد عدالتی، آئینی، انتظامی صحافی اور وکلاء سطح پر آواز بلند کی جائیگی جس لائے عمل بعد میں اعلان کیا جائیگا جس کے لئے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی اداروں سے بھی مدد لی جائیگی اور یہ نمبرداران کی وساطت سے عوام ہنزہ کے آواز بن کر مطالبہ کرتے ہیں چونکہ علاقے میں ہونے کی وجہ سے عوام کا سوال نمبرداران سے کیا جاتا ہے جبکہ کئی سالوں سے علاقے کا منتخب نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ یہ کوئی نیا مطالبہ نہیں ہے بلکہ یہ مطالبہ عوام ہنزہ کا گزشتہ کئی سالوں سے درینہ مطالبہ ہے اور ہر دورکے حکومتوں نے عوام کے ساتھ مسلسل وعدے کئے مختلف بہانوں سے مگر 2020ء کے انتخابات عنقریب ہونے والے ہیں کسی بھی سیاسی پارٹی کے حکومت نے ہنزہ کو گلگت بلتستان اسمبلی میں اضافی نشست نہیں دیا جس می وجہ سے عوام ہنزہ کو دیوار سے لگا دیا، ہنگامی پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ کی آبادی، رقبہ اور ووٹرز کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنزہ کے لئے اضافی نشستیوں کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات کرائے جائے چونکہ یہ عوام ہنزہ کا حق ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو کمٹی نمبرداران ہنزہ نے گزشتہ کئی سالوں سے اسی مطالبہ پر صدر پاکستان کے علاوہ گورنر گلگت بلتستان، وفاقی وزیر امور کشمیر صوبائی حکومتیوں کے علاوہ صوبائی سطح کے انتظامیہ سے بھی ملاقات کر چکے تاہم اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور یہ مطالبہ اور کاوشیں گزشتہ بیس سالوں سے کرتے آئے ہیں اور یہ ہمارا مطالبہ ون پوائینٹ ایجنڈے کے تحت آواز اٹھائے گے اور ہمارے یہ کاوشیں اخری حد تک جاری رہی گی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ