ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ گزشتہ تین ماہ کے اند ر ہیڈکواٹر سول ہسپتال علی آباد کے علاوہ دیگر ہسپتالوں میں 21ہزار سے زائد مریضوں کا چیک آپ جبکہ تقریبا تین ہزار سے زائد مریضوں کو لیبارٹری سہولیت بھی دی گئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین، خصوصی انٹریو ) ہنزہ گزشتہ تین ماہ کے اند ر ہیڈکواٹر سول ہسپتال علی آباد کے علاوہ دیگر ہسپتالوں میں 21ہزار سے زائد مریضوں کا چیک آپ جبکہ تقریبا تین ہزار سے زائد مریضوں کو لیبارٹری سہولیت بھی دی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او ضلع ہنزہ ڈاکٹر ضاعیم نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام کی تعاون سے ضلع ہنزہ میں ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے انشااللہ بہت جلد اضافی ڈاکٹروں کو بھی تعینات کرئینگے۔ جبکہ گزشتہ تین ماہ کے اندر ضلع ہنزہ کے ہسپتالوں کے علاوہ خصوصاً ہیڈ کواٹر علی آباد ہسپتال جہاں پر روزانہ کے بنیاد پر تین سے چار سو مریضوں کا او پی ڈی ہو رہا ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ کے اندر پچھلے تین ماہ میں 21ہزار سے زائد مریضوں کا او پی ڈی کر تے ہوئے مریض صحت یابی کے ساتھ اپنی مقامات تک پہنچ گئے ہیں جبکہ مریضوں کا ایڈمیشن بھی مریض کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرصاحباں ایڈمٹ کرتے ہیں جنکو مکمل علاج کے ساتھ مریضوں کو بھی کھانے کا اانتظام کیا گیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ مریض داخل ہو یا ابتدائی معائینہ کا ہو مریضوں کو ہرممکن دوائیاں بھی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بالاحکام کے بدولت ضلع ہنزہ نہ صرف مقامی مریضوں کا معائینہ کر رہے ہیں بلکہ ملکی سیاح، ہنزہ کے مختلف علاقوں کے علاوہ ضلع نگر کے مختلف موضع جات سے بھی مریضوں کا معائینہ کیا جا رہا ہیں جس کی وجہ سے خصوصاً ہسپتال علی آباد میں مریضوں کا رش ہو تا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے اندر تین ہزار سے زائد مریضوں کو مختلف بیماریوں کی تحقیق کے لئے لیبارٹری کی سہولیت بھی چکے ہیں جبکہ بہت جلد ہسپتال ہذا میں جدید لیبارٹری سسٹم کے مشینیں بھی نصب کر دیئے جائینگے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام کی خصوصی تعاون کے باعث ضلع کے عوام کے علاوہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی انتہائی رش کی وجہ سے مزید ڈاکٹرز اور ادویات کی یقین دہانی کرا چکے ہیں انشااللہ سیزن کے شروع ہونے سے قبل فراہم کرئینگے تاکہ ضلع میں طبعی سہولیت فراہم کر سکے۔ ڈی ایچ او ہنزہ نے کہا کہ ہم روازنہ کے بنیاد پر خصوصا ملازمین پیرامیڈیکل سٹاف ہو یا ڈاکٹر و دیگر سٹاف 24گھنٹا تین شفٹوں میں اپنی اوقات کار کے مطابق ڈیوٹی دے رہے ہیں ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ملازمین کے ساتھ کسی قسیم کی ر عایت نہیں دی جا رہی ہیں چونکہ مریضوں کی خدمت ہماری اولین ترجی ہیں۔اس لئے ہر ملازم کو متنبہ کیا ہے کہ وقت پر حاضر دے تاکہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو چونکہ دور دور سے مریض مختلف بیماریوں کے معائینہ کے لئے ہمارے پاس آتے ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ