ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ گریٹر واٹر سیکم کئی سال گزر گئے مگر مکمل نہ ہو سکا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (بیورو رپورٹ) ہنزہ گریٹر واٹر سیکم کئی سال گزر گئے مگر مکمل نہ ہو سکا، سال 2012میں رکھی گئی سیکم جو کہ سنٹر ہنزہ علی آباد تا کریم آباد گنش کے عوام کے لئے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ رکھا گیا تھا6سال گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہو سکا جس پر عوام کریم آباد اور حیدرآباد کو سخت مایوسی کا سامنا ہیں۔ ہنزہ کریم آباد اور حیدر آباد کے نمائندہ وفد نے کہا کہ سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر بیگ نے عوام ہنزہ کو درپیش پینے کے صاف پانی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے چار کرروڈ سے زائد کا منصوبہ گریٹر واٹر سیکم سنٹر ہنزہ رکھا گیا تھا تاہم فیز ون گزشتہ چار سال سے زائد کے عرصے سے مکمل ہونے کی وجہ سے علی آباد تا ڈورکھن عوام کو پینے کے صاف پانی فراہم کررہے ہیں جبکہ فیز ٹو م گنش اور گرلت کے عوام کو پانی کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظا میہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کی کاشوں سے عوام کو پانی فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئے تاہم اس سے قبل حید ر آّباد اورکریم آباد کے عوام کو پانی دینے کے بعد دیگر موضع جات کو فراہم کرنے تھا مگر محکمہ تعمیرات اور ضلعی انتظامیہ سے کریم آباد اور حیدر آباد کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتے ہوئے کریم آباد اور حیدر آباد سے پہلے دیگر موضع جات کو پانی دینے نہایت ہی نا انصافی ہیں۔ہم ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ سے پرُزور مطالبہ کرتے ہیں کہ گریٹر واٹر منصوبے کو ابتدائی پی سی ون کے مطابق پائے تکمیل تک پہنچایا جائے بصورت دیگر انصاف کے لئے عدالت کی طرف رجوع کرناپڑے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ