ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) سابق ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ہنزہ کے ہسپتالوں بلخصوص گلمت کے ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے ہیں گلگت بلتستان حکومت کو چاہئے کہ ہنزہ کے ہسپتالوں میں بہتر اقدامات کرے ہنزہ میں مسلم لیگ (ن) کے بلخصوص رانی عتیقہ اور مسلم لیگ ن کے صدر جان عالم سنجیدہ اقدامات کرنے کے بجائے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں دیگر سیاسی جماعتوں کے عہداران بھی خاموش ہیں ہنزہ میں پہلے سے ہی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ہے ادویات نہ ہونے کے برابر ہیں ان حالات میں کرونا جیسی وبا سے نمٹے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا میرا وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ہنزہ کے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ