ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ کے دور افتادہ گاوں شمشال میں گزشتہ کئی دنوں سے رات گئی ریچھ کا مسلسل حملہ، علاقے میں خوف وہراس ، عوام کاضلعی انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف کے حکام سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنادوں پر اقدام کرنے کی اپیل، علاقہ مکینوں نے مطابق ہنزہ کے دور افتادہ گاوں شمشال میں گزشتہ کئی دنوں سے رات گئے رہائشی گھرانوں پر ریچھ حملہ جاری ہے جہاں پر گزشتہ تین سے چار دنوں میں مختلف رہائشی گھرانوں پر حملہ وار ہے جس کی وجہ سے علاقے میں شدید کوف وہراس پھیل گئی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق تین سے چار گھرانو ں کو شدید نقصان پہچانے کے علاوہ گھر یلو سامان کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے تاہم اللہ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان کا سامنا نہیں ہوا ہے تاہم ریچھ اس وقت شمشال کی آبادی میں موجود ہے اور مقامی افراد دن کے اوقات میں دیکھ لیا ہے جس کا رنگ بھورا(بروان)ہے اور رہائشی زمینوں پر ریچھ کے پنجے کے نشان بھی پائے گئے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ ہنزہ اور ادارہ جنگلی حیات کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریچھ کی مسلسل کئی دنوں سے حملہ وار کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف ہراس پھیلنے کے ساتھ عوام کا مالی نقصان بھی ہو چکا ہے کوئی بھی جانی نقصان ہونے سے قبل ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ عوام شمشال پرُسکون طریقے سے معمولات زندگی بسر کر سکے اور کسی جانی نقصان کا سامنا نہ ہو۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ