ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ کے دور افتادہ علاقہ چیپرسن میں منعقدہ باباغنڈی فیسٹول نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے آئندہ سال اس کو مزید توسیع دیتے ہوئے اس فیسٹول کو ملکی سطح پر اجاگر کرئینگے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ کے دور افتادہ علاقہ چیپرسن میں منعقدہ باباغنڈی فیسٹول نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے آئندہ سال اس کو مزید توسیع دیتے ہوئے اس فیسٹول کو ملکی سطح پر اجاگر کرئینگے ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی کاوشوں کے بدولت دو روزہ فیسٹول کامیابی سے اختتام پزیر ہو گیا ہے ان خیالات کا ظہار فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجنرل احسان محمود خان نے گزشتہ روز ہنزہ کے دور افتادہ گاوں چیپرسن میں باباغنڈی فیسٹول کے اختتامی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ بابا غنڈی فیسٹول کے انعقاد سے علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گی اور یہ خوش آئندہ اقدام ہے پاکستان کے لئے گلگت بلتستان سر کے حیثیت رکھتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید دلاتے ہیں کہ عوامی مطالبات اور دور افتادہ علاقے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سوست تا چیپرسن لنک روڈ کی توسیعی اور مٹلنگ کرنے کے لئے صوبائی حکومت اور انٹطامیہ کے ساتھ ملیکر کا کام کرئینگے۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کے پاکستان کے لئے جس قدر خدمات ہے ہم قدر کے نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے ثقافت کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں عوامی فلاح بہبود کے لئے کام کیا ہے۔دو زوزہ فیسٹول میں  پاکستان افغانستان، تاجکستان اور چائینہ کے سرحدی علاقے چیپرسن گوجال ہنزہ میں بارہ ہزار فٹ کی بلدندی پر باباغنڈی فیسٹول میں بادشاہوں کا کھیل پولو، بازکشی، یاک ریس نیزا بازی کے علاوہ رنگاہ رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ وادی ہنزہ گلگت بلتستان ایک وسیع ضلع ہے وادی ہنزہ کے علاوہ چیپرسن کو سنٹر اشیاء کی گیٹ وئے کی حیثیت حاصل ہے وادی چیپرسن کے ساتھ افغانستان کا وخان پٹی منسلک ہے اور وخان کے ساتھ ہی تاجکستان کی سرحدیں ملتی ہیں اس کے علاوہ  چیپرسن کے مشرق کی جانب چین کی سرحدیں بھی ملتی ہیں۔تقریب میں ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ کے علاوہ سیکرٹری داخلہ جواد اکرام اور ضلعی انٹطامیہ کے سربراہان کے علاوہ ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں سے عوام نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔فیسٹول کے اختتام پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے پولو جیتنے والے ٹیم میں انعامات تقسیم کرنے کے ساتھ فیسٹول کے انعقاد پر ڈی سی ہنزہ اور مقامی ایل ایس اوز کے نمائندہ میں شیلڈ پیش کیا۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ