ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ہنزہ کے اسیران کی رہائی کے لئے کام کررہے ہیں اس سلسلے میں وزیر قانون گلگت بلتستان اورنگزیب ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی ہے جس میں ہنزہ کے اسیران اور دیگر قیدیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات جو کورونا کے سلسلے میں کی گئی ہیں کمیٹی اس سلسلے میں کام کررہی ہے صوبائی حکومت اگر ممکن ہوا تو انتظامی طور پر ان کی رہائی کرسکے چونکہ ہنزہ کے جو اسیران ہیں ان کے خلاف قتل یا کوئی اور جرم ان کے سر نہیں ہے بلکہ ان کا مقدمہ ریاست کے ساتھ ہے ہمارے پاس چیف ایپلیٹ کورٹ کا سابقہ فیصلہ موجود ہے صوبائی حکومت صوبائی اٹارنی جنرل کے زریعے اس مقدمے کی فوری کاروائی شروع کرے گی ہماری حکومت کا شروع دن سے ہی ایک ہی موقف رہا ہے کہ ان کو رہا کیا جائے اور جو سزا ان کو دی ہے وہ ان کے جرم سے زیادہ ہے ہماری حکومت کے آنے سے پہلے یہ واقعہ ہوا اور اس کیس کا فیصلہ بھی سابقہ دور حکومت میں ہوا ہے ابھی بھی ان کی جلد رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کرکے ان کو رہا کیا جائے گا کورونا کے حوالے سے سپریم کورٹ اور وفاقی حکومت نے جو قیدیوں کے حوالے سے جو ریلف دی ہے اسیران ہنزہ اس کے اصل مستحق ہیں اس لئے ہم ان کی رہائی انتظامی طور پر کرنے کے لئے کام کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی گلگت بلتستان حافیظ الرحمان نے ہنزہ دورے کے دوران مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا مذید انہوں نے کہا کہ اخوت پروگرام اور قراقرم کو آپریٹو بنک کو احکامات دیے ہیں جب تک کورونا وبا ہے وہ قسطوں کو ری شیڈول کریں گلگت بلتستان میں چیری کا سیزن آیا ہے اس کے لئے خصوصی طور پر ٹاسک فورس بنایا ہے تاکہ چیری کے کاروبار کرنے والوں کو چیری منڈی پہنچانے کے لئے راستے میں مشکلات پیش نہ ہوں ان حالات میں ہنزہ سے کسی بھی سرکاری ملازم کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا وزیر اعلی نے ناصر آباد تا خانہ آباد لنک روڑ کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے ڈی سی ہنزہ کو جی بی ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاو کے لئے ضلعی انتظامیہ اور عوام نے ملکر جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں اور پورے گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک کے لئے ایک مثال ہے دوسرے شہروں سے جو آرہے ہیں ان کے لئے ہم نے صوبوں سے بات کی ہے کہ وہ ان کی کورونا ٹسٹ کروائے اس کے بعد ہمارے صوبے میں آئینگے ہم نے گلگت بلتستان میں بارہ سو کمرے مختلف ہوٹلوں میں آسولئسن کے لئے مختص کیے ہیں تاکہ ماہر سے آنے والوں کو قرنطینہ کیا جا سکے وزیر اعلی سے ہنزہ اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر کرنل (ر) امتیاز الحق کے سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں سیخ موسی کریمی شامل تھے شیخ موسی کریمی نے صوبے میں بہترین انتظامات پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا جب کہ صدر ریجنل کونسل نے کرونا کی وبا سے عوامی مشکلات سے آگاہ کیا اور ہنزہ کے اسیران کی جلدرہائی کا مطالبہ کیا اور بہترین کارکردگی پر ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی جان عالم صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کی قیادت میں مسلم لیگ کے کارکنوں نے ملاقات کی اس کے علاوہ ہوٹل ایسویایشن اور بازار ایسوسیشن کے وفد نے بھی ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس سے قبل ضلع انتظامیہ نے کرونا کے حوالے سے بریفنگ دی
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ