ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ کے تمام ہوٹلوں پے بلا امتیاز اعلی احکام کے احکامات کی روشنی میں کاروائی کی ہے :کیپٹن (ر) قاسم اعجاز

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) اسیسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) قاسم اعجاز نے کہا ہیکہ ہنزہ کے تمام ہوٹلوں پے بلا امتیاز اعلی احکام کے احکامات کی روشنی میں کاروائی کی ہے اور ہوٹلوں میں انتظامات بہتر نہ ہونے پر جرمانے عائد کئے ہیں اس کاروائی کا مقصد کسی ایک ہوٹل کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کرنا ہرگز نہیں ہمارے لئے سب برابر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوٹل ایسوسیشن اور آل پارٹیز کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مذید انہوں نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان میں گیس کی ہیٹرز کے استعمال پر دفعہ ۱۴۴ نافذ کیا گیا ہے تاکہ اس طرح کا ناخوش گوار واقعہ مذید پیش نہ آسکے چیف سکریڑی نے سکریڑی اطلاعات اور ڈزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ اس طرح کے حادثات سے بچاؤ کے لئے کوئی حکمت عملی ترتیب دے ہنزہ ہوٹل ایسوسیشن کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے کاروائی کرنے سے قبل ہمیں نوٹس جاری ہو اور ہمارے نمائندوں کو اس طرح کے کاروائی میں ساتھ شامل کرنا چاہیے ہوٹل ایسوسیشن کے نمائندوں نے حالیہ دونو ں ہونے والے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سانحےسے بہت دکھ ہواہے ہوٹل ایسوسیشن کے نمائندوں نے بتایا کہ ہوٹل میں رہنے والے مہمانوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ہوٹلوں کے بنائے گئے ہدایا ت پر بھی عمل کرے اس حوالے سے اس او پی بنانے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ ہوٹلو ں پر ہونے والی بھاری جرمانے پر بھی نظر ثانی کی جائے وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ظہور کریم پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے صدر باقر تیحان کے علاوہ ہوٹل ایسوسیشن کے جنرل سکریٹری عالم شاہ ، امجد ایوب ، منظور حسین ، شاہ نواز ،سرینا ہوٹل کے امان اللہ صداقت اور دیگر شامل تھے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر