ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ کے بازار میں مختلف دکانو ں پر چھاپہ، بھاری جرمانہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) سٹی مجسٹریٹ ہنزہ سلمان علی برچہ کا گزشتہ روز ہنزہ کے میں بازار میں مختلف دکانو ں پر چھاپہ، بھاری جرمانہ سمیت دکانداروں کو آئندہ کے لئے قانونی کاروائی کرنے کی ورینگ۔ گزشتہ روز بازار ایسوسی ایشن ہنزہ کے صدر سلمان علی کے ہمراہ سٹی مجسٹریٹ سلمان علی برچہ ہنزہ پولیس نے گزشتہ روز ہنزہ کے ہیڈکواٹر علی آباد میں سبزی فروش، بیکرز اور مختلف اشیاء خوردنی کے دکانوں پر چھا پہ مارا ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں نرخ نامہ دکانوں پر آویزاں نہ کرنے اور غیر معیاری اشیا ء رکھنے والے دکانوں پر سٹی مجسٹریٹ نے بھاری جرمانہ عائد کیا ۔ انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ ماہ صیام میں عوام کو بے تنگ کرنے اور سرکاری نرخ نامہ پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کو متبہ کیا ۔ انہوں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ چند ایسے دکاندار اور بیکرز بھی تھے جن کے دکان اور کھانے پینے کے اشیاء بنانے والے بیکری مالکان کو صفائی اور سرکاری نرخ نامہ پر عمل کر نے والوں کو شاباش کیا ہے جن کے باعث دیگر کارباری حلقے بھی ان کے نقش قدم پر چلے گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی دکاندار غیر معیاری اشیاء اور سرکاری نرخ نامے پر عمل نہیں کرینگے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور یہ چھاپے روزانہ کے بنیاد پر لگا ئی جائینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ