ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ کی محرومیوں کے اصل ذمہ دار وہ موسمی اور مفاد پرست سیاستدان ہیں جو صرف الیکشن کے دنوں میں ہنزہ کے سادہ لوح عوام کو نعروں اور وعدوں کے زریعے بے وقوف بناتے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت( پ ر):سرپرست اعلی ہنزہ قومی اتحاد و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ نمبر 6 ہنزہ محمد رازق نے کہا ہے کہ ہنزہ کی محرومیوں کے اصل ذمہ دار وہ موسمی اور مفاد پرست سیاستدان ہیں جو صرف الیکشن کے دنوں میں ہنزہ کے سادہ لوح عوام کو نعروں اور وعدوں کے زریعے بے وقوف بناتے ہیں اور پانچ سال تک یہیں سیاستدان خوردبین میں بھی نظر نہیں أتے أنے والے انتخابات میں ہنزہ کے عوام بالغ نظری سے کام لیتے ہوئے ایک ایسے نمائندے کا انتخاب کریں جس کا جینا اور مرنا ہنزہ کے عوام کے ساتھ ہو زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے محمد رازق نے کہا کہ عوامی نمائندگی کا دعوی کرنے والے نام نہاد نمائندوں کی نااہلی اور بے حسی کے باعث ضلع ہنزہ تین سال تک نہ صرف اسمبلی میں نمائندگی سے محروم رہا بلکہ مسائل کا أماجگاہ بنا ہوا ہے سنٹر ہنزہ میں زرائع أبپاشی کا نظام تباہ ہوچکا ہے رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ہسپتال ڈاکٹرز اور ادویات سے خالی ہوچکی ہیں تعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار ہے ضلع ہنزہ کی تقریبا” 272 خالی اسامیوں پر جان بوجھ کر بھرتیوں سے گریز کیا جارہا ھے حکمرانوں کی اس منافقانہ طرزعمل سے نہ صرف ہنزہ میں بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے بلکہ پڑھا لکھا نوجوان طبقہ شدید مایوسی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کی عدم دلچسپی اور قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر قربان کرنے کے عمل نے دنیا میں اپنے لئے ایک منفرد مقام رکھنے والا ہنزہ غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہو کر رہ گیا ہے محمد رازق نے کہا کہ اس تشویشناک صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنزہ کے سنجیدہ اور علاقے سے درد رکھنے والے معززین سے صلح مشورے کے بعد ہنزہ قومی اتحاد کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں 14ایسے معززین شامل ہیں جنہوں نے سابقہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیا ہے اس کے علاوہ شناکی سنٹر ہنزہ اورگوجال کے عوام بالخصوص نوجوان طبقے کی مکمل حمایت حاصل ہے اور أنے والے انتخابات میں ہنزہ قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے ایک مضبوط امیدوار کو میدان میں اتارا جائیگا اور عوام کے تعاون سے ان شااللہ ہم فتح سے ہمکنار بھی ہونگے انہوں نے ہنزہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ موسمی سیاستدانوں کے جھانسے میں نہ أئیں اور ہنزہ قومی اتحاد کے مشترکہ امیدوار کو ووٹ دیکر اپنا قومی فریضہ ادا کریں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ