ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ کی ثقافت کو لاحق شدید خطرات

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

[author image=”http://urdu.hunzanews.net/wp-content/uploads/2017/06/15590152_1635293576496594_4305974050698383833_n.jpg” ]کریم مایور[/author]

9/11

کے بعد پـاکستان میں سیاحوں کی آمد ختم ہو گئی تھی جس سے ہنزہ سمت پــاکستان بھر کی ہوٹل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوگئی کئی لوگ جو ٹوریزم انڈسٹری سے وابستہ تھے بے روز گار ہو گئے اور ہوٹل مالکــان متبادل کاروبار کی طرف جانے لگے. پھر حکومت اور ٹوریزم کمپنوں کی کوششوں سے سیاحوں کی آمد کا سلسہ پھر شروع ہوچکا ہے جن میں اکثریت ملکی سیاحوں کی ہے جو گرمیوں کے موسم میں گلگت بلتستان آجاتے ہیں جن کی وجہ سے ہوٹلوں کی رونقیں پھر سے بحال ہو رہی ہے ـ ہنزہ کی بات کی جائے تو 9/11سے پہلے کــریم آباد ہنزہ امریکہ کے کسی شہر کا منظر پیش کــرتا تھا جدھر نظر ڈالیں گورے ہی گورے نظر آتے تھے صاف چمکدار سڑکیں مگر اب گرمیوں کے موسم میں کــریم آباد ہنزہ کا چکر لگائیں تو بنڈی بازار کا منظر پیش کــرتا ہے خستہ حال سڑکیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ہنزہ کا قدرتی حُسن متاثر ہو رہا ہے بلکہ مختلف قسم کی بیماریوں کا اندیشہ بھی لگا رہتا ہےـ کسی بھی جگے کی تقافت وہاں کے لوگوں کی پہچان ہوتی ہے کچھ عرصے پہلے تک ہنزہ کی ثقافت اور اخلاق دنیا بھر میں مشہور تھی لوگ مثالیں دیتے تھے مـــــگر اب ہمیں پیسے کی لالچ نے اندھا بنا دیــا ہے ہمیں کچھ اچھــا بُرا دیکھائی نہیں دیتا جیسے بھی ہو پیسے کمــانا ہے جس کے لیے ہم نے اپنی ثقافت اور اخلاق داو پہ لگا دیا ہے لوگوں نے پیسے کمــانے کے خاطر اپنے گھروں کو گیسٹ ہاوس بنانا شروع کیـــا ہے جس سے نہ صرف آس پــاس کا قدرتی مــاحول متاثر ہو رہا ہے بلکہ مقامی آبــادی خاص کــر ہماری ماؤں بہنوں کو آزادی سے آنے جــانے میں مشکل پیش آرہی ہےــ رات گئے تک ان گیسٹ ہاوسسز میں میوزک شراب اور رقص و سُرور کی محفلیں منقید ہوتی ہے ــ کیــا یہی ہے ہماری ثقافت؟ میرا حکومت اور ثقافتی تنظموں سے گزارش ہے کہ ہنزہ میں خاص کر مقامی آبادی کے درمیــان جو گیسٹ ہاوسسز ہیں اُن کو فلفور بند کر دیا جــائےـ اور ثقافت کے نــام پر جو شراب و کباب کی محفلیں ہوتی ہے اُن پہ پانبدی لگا دی جــائے شراب کی خرید و فروخت کــرنے والے افراد پر پــابندی لگا کــر اُن کو قرار واقعی سزا دی جــائے تــاکہ ہنزہ کی ثقافت اور ہمارے آباواجد کی پیش قیمت راویات پر کوئی حرف نہ آئے ـ اس سلسے میں ڈسٹرک حکومت اپنا خــاص کردار ادا کر سکتی ہے ہنزہ کی کاروباری اور رہائشی علاقے کا حدبندی کــر کے رہائشی علاقے میں کسی بھی کاروباری نقل عمل پر پــابندی عائد کی جائے مقامی لوگوں کا بھی ذمہ داری ہوتی ہے حکومتی اور ثقافتی تنظیموں کا ســاتھ دے کــر اپنے آباواجد کی ثقافت کی نگہبانی کریں اگر اب بھی ہم خاموش رہے تو ہماری کوئی داستان نہ ہوگی داستانوں میں ــ

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ