ہنزہ 12 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز(ر حیم آمان) کر یم آباد روڈ جو مدالم گن کے نام سے مشہور ہے مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا ہے اور پچھلے کئی دنوں سے اس روڈ سے ٹریفک کا گزرناناگُزیر ہوا ہے۔حالیہ بارشوں اور حکومت کی جانب سے روڈ کی مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے روڈ کئی جگہوں پر مکمل طور پار سرک چکی ہے اور کسی بھی وقت کسی بڑئے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
یاد رہے کہ گرلز ڈگری کالج، ہنزہ کا واحد خواتین ہسپتال اس سڑک کے لب پر واقع ہیں، اور اب قراقرم یونیورسٹی کا ہنزہ کیمپس بھی اسی روڈ پر بننے والا ہے۔ اس کے با وجود حکام کی توجہ اس روڈ پر مرکُوز نہیں۔اس وقت حکومت کی پوری مشینری ضمنی انتخابات کے پیچھے لگی ہوئی ہے اور عوامی مسائل جوں کے توں پڑے ہوے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پہ ان مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے عوام الناس کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔
گرلز ڈگری کالج کریم آباد کی طالبات روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے پچھلے کئی مہینوں سے پییدل چلنے پر مجبور ہیں اور امتحانات شروع ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں۔