ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ :ڈاکٹر ہدایت اللہ ڈی ایچ ااو ہنزہ اور ڈاکٹر جان عالم انچارچ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال علی آباد ہنزہ سیڈو گلگت بلتستان تمباکو سموک فری ہنزہ مہم میٹنگ میں شریک ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم امان): بچوں کو منشیات خاص کر تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے لیے سیڈو گلگت بلتستان کی کوششیں بہت اہمت کے حامل ہیں، محکمہ صحت ہنزہ میں کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے لیے اپنا مثبت کردار اد ا کرتا رہے گا۔ ڈاکٹر ہدایت اللہ ڈی ایچ او ہنزہ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ہدایت اللہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع ہنزہ نے گلگت بلتستان حکومت اورسیڈو گلگت بلتستان کے مشترکہ مہم تمباکو نوشی سے پاک گلگت بلتستان مہم کے تحت ہنزہ میں کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے لیے جاری مہم کوسہراتے ہوئے کہا کہ سیڈو گلگت بلتستان کا مہم تمباکو سے پاک ہنزہ ایک اہم اور مثبت قدم ہے جس سے معاشرے میں بچوں کو تمباکو نوشی جیسے لعنت سے دور رکھنے میں معاونت ہوگی، انہوں ان خیالات کا اظہار سیڈو گلگت بلتستان ہنزہ کے ڈسٹرکٹ کے کواڈینیٹر کے ساتھ ڈی ایچ او آفس میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا،میٹنگ میں ڈاکٹر جان عالم انچارچ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال علی آباد بھی موجود تھے۔اس موقع پر سیڈو گلگت بلتستان کے نمائندے نے ڈی ایچ اور ہنزہ کو ڈسٹرکٹ میں جاری مہم کے بارے آگاہ کیا جس کے تحت ہنزہ میں کم عمر بچوں پر دفعہ 144 تحت تمباکو نوشی سے تیار شدہ اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے اور ساتھ ساتھ تمام سرکاری و نجی دفاتر، پبلک مقامات،پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ہدایت اللہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع ہنزہ نے سیڈو گلگت بلتستان کے ساتھ ملکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر علی آباد ہنزہ کو باقاعدہ طور پر سموک فری کرنے کے لیے افتتاح کرنے کی منظوری دی اور کہا کہ پہلے ہی تمام دفاتر اور محکمہ صحت کے یونٹ سموک فری مگر باقاعدہ طور پر افتتاح کرنے پر سے معاشرے میں ایک مثبت پیغام پہنچے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ