ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی اس وقت مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ) ہنزہ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی اس وقت مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگی جب انتخابی شیڈول جاری کئے بغیر ایک گروپ سلیکشن کے زدیعے زبردستی صدر مقررکرنے کے سلسلے میں بلائی جانے والی ایکزیکٹو باڈی کا اجلاس جاری تھی مجسٹریٹ فرمان علی جس کو الیکشن کمشنر کے طور پر بلایا گیا تھا اس نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے گروپ کا موقف تھا کہ زبردستی صدر مقرر ہونے والے محبوب ربانی نامی شخص کے پاس تین تین عہدے ہونے کے ساتھ ساتھ نیشنل بنک کے تین کروڑ روپوں کا ڈلفالٹر بھی بتایا گیا ہے اور ممبران نے الیکشن کا بایکاٹ کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم اس نام نہاد سلیکشن کے خلاف عدالت جاینگے کیونکہ شیڈول اعلان کئے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتا ، اس سلسلے میں میڈیا کے نمائندوں نے ہنزہ چمبر آف کامرس کے صدر شاہ جہان اور سکریڑی رحمت کریم سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے چمبر کے سوشل میڈیا گروپ میں الیکشن کے بارے میں آگاہ کیا تھا باقاعدہ اخبارات میں شیڈول جاری کرنے کا ہم پابند نہیں اور الیکشن چمبر کے اصولوں کے مطابق ہورہے ہیں ممبران کو خود بھی چمبر کے دفتر آکر معلومات کرنا چاہئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بنک ڈیفالٹر الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے ہم نے اس کا این ٹی این اور ایس ٹی آر این دیکھنا ہے اگر وہ مکمل ہیں تو الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے واضع رہے کہ ہنزہ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پاس کل ایک سو دس ممبران ہیں جن میں سے 92 ممبران الیکشن میں ووٹ ڈال سکتے ہیں اور ایگزیکٹو ممبران کی کل تعداد 26 ہیں جس میں سے بارہ ممبران الیکشن میں موجود تھے اور باقی ممبران موجود نہیں تھے جبکہ ایک سو دس ممبران کو سرے سے اطلاع ہی ہیں دی گئی تھی بعد ازاں ہنزہ پریس کلب میں ممبر ہنزہ چمبر آف کامرس مشہور کاروباری و سیاسی شخصیت دینار خان نے کہا کہ میں اس پروسیس کے خلاف عدالت جاؤنگا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ