ہنزہ ( اجلال حسین )ہنزہ پولیس کی کامیاب کاروائی غیر ملکی سیاح کا چوری شدہ رقم اپنی غیرملکی ساتھی کورین سے برآمد کرنے میں کامیاب ملزم گرفتار، قانونی کاروائی کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھ دیا۔ ہنزہ کے مقامی ہوٹل میں تین غیر ملکی سیاح جن میں دو کورین اورایک جاپانی قیام پذیر تھے ۔ اس دوران کوریا سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح کی 7ہزار 5سو ڈالرجبکہ جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح کی 8ہزارپاکستانی کرنسی چوری ہونے پر ہوٹل میں رہائش پذیر غیرملکی سیاحوں نے شور مچاتے ہوئے ہوٹل مالک کو بھر وقت اطلاع دی جس کے فوراً بعد ہوٹل مالک نے سٹی تھانہ علی آباد میں رپورٹ درج کی ۔ سٹی تھانہ کے ایس ایچ او فدا حسین اور ان کی ٹیم نے بھر وقت کاورائی کرتے ہوئے شک کے بنیاد پر کوریا سے تعلق رکھنے والا مرد غیر ملکی سیاح کو گرفتار کر تے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی دوران تفتیش غیرملکی سیاحوں کی اپنی ہی مرد ساتھی غیر ملکی ساتھی سے نقد 7500نقد امریکی ڈالر اور 8ہزار پاکستانی روپے برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ سٹی تھانہ پولیس نے غیر ملکی سیاح ملزم کو قانونی تقاضے پورا کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیج دیا ۔ اس موقع پر ایس ایچ او سٹی تھانہ علی آباد فدا حسین جعفری نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ اگر ہوٹل ملک نے بروقت اطلاع نہ دی ہوتی تو ملزم مکمل طور پر فرار ہوتا جس نے ہوٹل سے چیک اوٹ کرتے ہوئے جانی کی تیاری مکمل کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھر وقت پولیس کی کاورائی کی وجہ سے بہت سے بے گناہ افراد پولیس تحقیقات سے بچ گئے۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ ہنزہ پولیس کی کامیاب کاورائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں ہونے والی نقد رقم کی چوری پر ہنزہ پولیس کی کامیاب نہ صرف ہوٹل ملازمین بلکہ علاقے سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں بے گناہ افراد پولیس تحقیقات سے بچ گئے جس پر ہم ہنزہ پولیس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ