ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ نیٹکو عملہ کی من مانی دو اضلاع پر مشتمل عوام کے لئے صرف 4طلباء علموں کے لئے کرائے میں رعایت

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلا ل حسین ) ہنزہ نیٹکو عملہ کی من مانی دو اضلاع پر مشتمل عوام کے لئے صرف 4طلباء علموں کے لئے کرائے میں رعایت، علاقے کے طلباء کے ساتھ زیادتی۔ بسوں کی خستہ حالی کے ساتھ ہنزہ سے چلنے والے بسیں انتہائی کم، عوام ٹکٹ پہلے آئے اور پہلے پائے کے بنیاد پر عوام کو ہفتوں انتظار ۔ ناردن ایریا ٹرانسپورٹ کارپوریشن ہنزہ کے عملے کا مسافروں کے ساتھ ناانصافی، ضلع ہنزہ اور نگر سے پاکستان کے مختلف کالجوں اور یورنیورسٹوں میں زیر تعلیم طلباء کا سفر روزانہ کے بنیاد پر درجنوں میں ہوتا ہے جبکہ دونوں اضلاع سے پڑھنے والے ہزاروں طلباء پاکستان کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم ہے جبکہ دوسری جانب موسم سرما اور گرمہ کی چھٹیوں کے علاوہ کسی بھی ضروری کام سے گھروں کی طرف رُخ ہوتا ہے جہاں پر نیٹکو بس سروس جو کہ سرکار ی کی ہونے کی وجہ سے طلباء ، فوجی اور عمر ریسدہ افراد کے لئے خصوصی رعایت دی جا تی ہے چونکہ ضلع ہنزہ اور نگر کے علاوہ ہنزہ نیٹکو افس کے عملہ ضلع گلگت کے بیشتر شاہراہ قراقرم سے منسلک موضع جات جگلوٹ گورو، رحیم آباد ، سلطان آباد اور دنیور سے تعلق رکھنے والے ہزاروں آبادی پر مشتمل عوام اور ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد بھی ہنزہ سے چلنے والے بس سروس سے فائدہ اٹھاتے ہیں جس کی وجہ طالب علموں کے لئے خصوصی رعایت دینے والے بس سیٹیں نہ ہونے کے برابر جبکہ پنڈی تا ہنزہ چلنے والے بسوں کی خستہ حالی کے ساتھ بسوں کی کمی ہے جبکہ اس سکشن پر چلنے والے سفر کرنے والے مسافر سینکڑوں میں ہے جبکہ بس ایک۔۔۔ نیٹکو افس ہنزہ سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے ہفتوں انتظارکرنا پڑتا ٹکٹ پہلے آئے اور پہلے پائے کے بنیاد پر عوام کو ملتی ہے جس کے لئے واحد چلنے والے بس سروس سے ٹکٹ کی اصولی کے لئے ہفتوں انتظار کرنے پر مجبور ہے ہے عوامی حلقوں اور خصوصاً طلباء نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور ایم ڈی NATCOسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ اور نگر کے علاوہ ضلع گلگت کے بیشتر موضع جات کے لئے بسوں کی مرمت کے ساتھ سروس میں اضافہ کے لئے مزید بسوں کی فراہمی کے احکامات جاری کریں تاکہ تینوں اضلاع کے عوام اور طلباء کے ساتھ بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو باآسانی خصوصی رعایت ملنے کے ساتھ سفری مشکلات میں آسانی پیدا ہوگی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ