ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد نے کہا ہے کہ اکیس مارچ نوروز خوش وجزبے سے منایا جائے گا نوروز کے دن گلمت گوجال میں پلانٹیشن ڈے منایا جائے گا اس کے علاوہ مختلف پروگرام منعقد ہونگے 22 مارچ کو گوجال حسینی سسپنشن برج پر پروگرام منعقد کیا گیا ہے اور 23 مارچ کو علی آباد بوائز کالج میں دن کے مناسبت سے پروگرام ہونگے جس میں پویس ، ا سکاوٹس ، اور مختلف اسکولوں کے طلبہ مارچ پاس کا مظاہرہ کرینگے اور پرچم کو سلامی دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنزہ نیوز کے آفس کا دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی مذید انہوں نے کہا کہ میں ہنزہ نیوز کے ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ہنزہ میں اس طرح کا باقاعدہ میڈیا ہاؤس کا قیام عمل میں لایا ہے ہنزہ کے مقامی صحافیوں نے ہمیشہ زمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر نوروز کے تہوار کو 23مارچ کو منانے کے سلسلے میں مجھ سے منسوب ایک بیان کا ذکر ہورہا ہے ایک تہوار جو صدیوں سے چلتا آرہا میں کیسے اس کا تاریخ تبدیل کرسکتا ہوں میں نے کہا تھا کہ 21 اور 23 مارچ کی تقریبات پرجوش طریقے سے منا ئنگے جس میں شاہد ٹائپنگ کی غلطی سے ایک لفظ نہیں لکھا گیا جس کی وجہ سے لوگوں میں غلط فہمی پیدا ہوئی
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ