ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ نیوز کی جانب سے بلیک میڈیا ہاؤس کی افتتاحی تقریب

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( ہنزہ  نیوز ): سنئر وزیر صنعت و تجارت کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے کہا ہے کہ ہنزہ میں ہمیشہ مقامی صحافیوں نے ہنزہ کو ملکی و بین القوامی سطح پر اجاگر کرنے اور علاقے کے مسائل کو منظر عام پر لانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ہنزہ کو سابق ادوار میں ہر معاملے پر نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہنزہ میں لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس کو حل کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ہنزہ میں بجلی ، پانی اور دیگر اہم ایشوز حل طلب ہیں عطا آباد جھیل پر 54 میگاواٹ بجلی کے لئے منظوری مل چلی ہے سنٹرل ہنزہ کے لئے عطا آباد جھیل سے گریٹر واٹر اسکمیم پر کام ہورہا ہے اس منصوبے پر سوا ارب روپے سے زائد کا خرچہ ہوگا چپورسن روڑ پر دو حصوں میں کام ہوگا جس کی خوش خبری جلد ملے گی ضلعے میں مختلف محکموں میں تین سو سے زائد پوسٹوں پر جلد بھرتیاں شروع ہونگی اسمبلی میں آئینی صوبے کا تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار ہنزہ میں ہنزہ نیوز کی جانب سے بلیک میڈیا ہاؤس کی افتتاحی تقریب سے کرتے ہوئے کیا ہنزہ میں پہلا میڈیا ہاؤس کے قیام پر ہنزہ نیوز کے ایڈمن محمد کامران اور ان کے پوری ٹیم سما کرن ، عباس جٹوری کو مبارک باد دی مذید انہوں نے کہا کہ میں ہنزہ پریس کلب کے نئے کابینہ کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور سابق صدر اور ان کی ٹیم کو بھی ان کی اچھی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں افتتاحی تقریب شریک مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے سابق صدر رحیم اللہ بیک نے ہنزہ نیوز کو میڈیا ہاؤس کے قیام پر مبارک بادی دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے ہنزہ نیوز ہنزہ میں ذمہ دارانہ صحافت کے زریعے علاقے کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرے گی افتتاحی تقریب سے سیاسی رہنما جمال کریم اور صدر ہنزہ پریس کلب علی آحمد نے بھی خطاب کیا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ