ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے لیے انسداد تمباکو نوشی کے قوانین پر عمل درآمد کروانے میں آپنا مثبت کردار ادا کریں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم امان) ہنزہ میں کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے لیے انسداد تمباکو نوشی کے قوانین پر عمل درآمد کروانے میں آپنا مثبت کردار ادا کریں گے، نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور قوم کی مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا بھر پو رحصہ ڈالیں گے۔ سیڈو گلگت بلتستان کی اس مہم میں ضلعی انتظامیہ بھر پو رساتھ دے گی۔  امیر تیمور اسسٹنٹ کمشنر ہنزہحکومت گلگت بلتستان اور سیڈو گلگت بلتستان کا مشترکہ مہم تمباکو سے پاک گلگت بلتستان کے تحت گلگت ڈویژن کے چار اضلاع ضلع گلگت،ضلع ہنزہ،ضلع نگر، اور ضلع غذر  میں کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے محفوظ رکھنے اور انسداد تمباکو نوشی کے قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے جاری مہم  ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی آباد ہنزہ سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا،اس موقع پر  امیر تیمور اسسٹنٹ کمشنر علی آباد ہنزہ نے کہا کہ ہنزہ میں کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے لیے انسداد تمباکو نوشی کے قوانین پر عمل درآمد کروانے میں آپنا مثبت کردار ادا کریں گے، نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور قوم کی مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا بھر پو رحصہ ڈالیں گے۔ سیڈو گلگت بلتستان کی اس مہم میں ضلعی انتظامیہ بھر پو رساتھ دے گا، اور متعلقہ قوانین کی پاسداری کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائے جائے گے۔اس موقع پر سیڈو گلگت بلتستان کی جانب سے اسلم شاہ  ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر نے مہم کے اغراض و مقاصد سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے لیے گلگت بلتستان حکومت اور سیڈو گلگت بلتستان کی مشترکہ کوششوں گلگت ڈویژ ن کے چاروں اضلاع میں جاری ہے، سیڈو گلگت بلتستان کی کوششوں کے باعث گلگت بلتستان اسمبلی نے انسداد تمباکو ایکٹ پاس کیا ہے اور گورنر گلگت بلتستان کی ڈستخط کے ساتھ ایکٹ منظور ہو کر گزٹ آف پاکستان میں شائع ہو کر باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کرچکا ہے۔اس موقع پر انہوں نے ہنزہ میں اس مہم کے حوالے ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کے زیر نگرانی قائم کردہ انسداد تمباکو ٹاسک فورس کے بارے میں بھی آگا ہ کیا۔یاد رہے کہ انسداد تمباکو ایکٹ  گلگت بلتستان کے تحت گلگت بلتستان میں ا ٹھارہ سال سے کم عمرکے بچوں کو کسی بھی قسم کے تمباکو نوشی سے متعلق اشیاء کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد ہے، اور کسی بھی تعلیمی اور صحت کے ادارے کے اطراف میں دو سو میٹر کے فاصلے تک تمباکو نوشی سے متعلق کاروبار کرنے اور تمباکو نوشی کرنے پر پابندی ہوگی،اور تمباکو نوشی کے اشیاء کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

 

 

 

 

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ