ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں کسی کے کہے بغیر فی سبیل اللہ ہر شعبے میں اپنے بساط کے مطابق خدمات پیش کی ہیں:رانی عتیقہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ نے کہا ہے کہ ہنزہ میں کسی کے کہے بغیر فی سبیل اللہ ہر شعبے میں اپنے بساط کے مطابق خدمات پیش کی ہیں جیسے ہنزہ میں خواتین کے لئے کالج کا قیام ، خواتین کے لئے الگ ہسپتال ، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس ، ناصر آباد کے لئے پانی کا سکیم آپ لوگوں کے کہے بغیر میں نے رکھا اس حوالے سے نگر کے عوام کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے بہت سے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا پانی کے بدلے مجھے اپنے اے ڈی پی ےشسے نگر میں دو کروڑ سے زائد کے منصوبے دئے اس سلسلے میں اس وقت کے ڈسٹرک کونسل کے وائس چئرمین ایمان شاہ نے بھی بہت کوشش کی حالانکہ وہ اب ہمارے خلاف بہت کچھ لکھ رہا ہے لیکن ان کی خدمات کی ہم ضرور تعیریف کرینگے ناصر آباد کی عوام نے ہمیشہ سے ہماری حوصلہ افزائی اور قدر کی ہے جس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں میر محمد جمال خان نے ایوب خان سے کہہ کر اس وقت سی ون تھرٹی جہاز کے زریعے ہندی کے لئے پائپ لایا گیا تھا جو ایک تاریخی واقعہ ہے جمال خان ایک بہت بڑے شخصیت تھے یوں مجھے خیال آیا کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ناصر آباد میں واٹر سپلائی سکیم رکھا ان خیالات کا اظہار عوام ناصر آباد کی جانب سے ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ اور سابق گورنر میر غضنفر علی خان کے اعزاز میں دی جانے والی افتار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا مذید انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی مذید خدمت کرنا چاہتے ہیں ہمیں ایک اور موقعہ ملا تو ہم مذید آپ لوگوں کے مطالبات پورے کرینگے ناصر آباد کی زمیں بہت زر خیز ہے اس لئے مذید یہاں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کوشش کرینگے ہم عید کے بعد کسی بڑے پروگرام میں فورس کمانڈر اور گلگت بلتستان کے اہم لوگوں کو دعوت دینگے چونکہ پاک فوج ہماری عزت ہیں وہ ہے تو ہم عزت کی زندگی گزارتے ہیں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر میر غضنفر علی خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سے ناصر آباد کی خدمت کی ہے اور یہاں کی عوام نے ہمیں بھی عزت دی ہے ہم ناصر آباد کو اپنا دوسرا گھر سمجھے ہیں ہم جلد فورس کمانڈر کو لے کر آئینگے اور ان کو ہم ذبردست ویلکم کرینگے ناصر آباد کے عمائدین نے خصوصی طور پر رانی عتیقہ کا شکریہ ادا کیا جس نے ناصر آباد واٹر سپلائی اسکیم کو دو کروڑ سے زاہد رقم سے ریوائیز کروایا ہے ناصر آباد کے عوام کی جانب سے مہمانوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ