ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں سردی عروج پر مگرگزشتہ دو ماہ سے بند ہنزہ ششپرگلیشیر کے وجہ سے بند ہونے والی پانی کے اخراج قبل از وقت شروع ہو گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ میں سردی عروج پر مگرگزشتہ دو ماہ سے بند ہنزہ ششپرگلیشیر کے وجہ سے بند ہونے والی پانی کے اخراج قبل از وقت شروع ہو گیا جس کے باعث حسن آباد نالے میں پانی موس گرما کے برابر ہو گیا ہے،محکمہ برقیات ہنزہ نے سردیوں میں بند ہو نے والی پانچ سو کلوواٹ ہائیڈئل پاور مشن جو کہ سردیوں میں بند ہونا تھا پانی کے اخراج کی وجہ سے مشینوں کو دوبارہ سے آن کر دیا ہے۔ ہنزہ ششپر گلیشیر سے پانی کا اخراج گزشتہ سال جولائی اگست میں ہوا تھا تاہم امسال سال 2020کے جنوری میں ششپر گلشیہر سے اخراج شروع ہو ا ہے۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ دو تین دنوں سے ششپر گلیشیر سے ہونے والی پانی کا اخراج نیک شگون ہے چونکہ گزشتہ سال صرف چھ ماہ بند ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا ہو ا تھا تاہم اس سے اکتوبر سے بند ہونے والی پانی قبل از وقت اخراج ہونے کی وجہ سے انتظامی اور عوامی سطح پر ہونے والی پریشانی میں کمی ہوگی تاہم ششپر گلیشیر کی پھیلاو کی وجہ سے سنٹر ہنزہ علی آباد تا حیدرآباد کے لئے پینے اور ابپاشی کا پانی کے علاوہ ٹو میگاواٹ بجلی منصوبے کو مکمل طور پر متاثر کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوامی سطح پر پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کے لئے ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے متبادل نظام کا بندوبست کر رکھا ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ