ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں بجلی اور پانی کی بحران کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت اور اُن کا نمائندہ ہے ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (این این آئی)ہنزہ میں بجلی اور پانی کی بحران کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت اور اُن کا نمائندہ ہے ۔ جو ہائیڈرجنر پاوریٹر اب لائی گئی ہے ۔وہ پیپلز پارٹی کے دور میں آنا تھی۔ گریٹر واٹر اسکیم اور یہ جنریٹر منصوبہ سابقہ دورحکومت میں کرپشن کی نذر اور اس کی بیھٹ چڑ گئی تھی۔ اُس وقت جیالوں کو یہ نظر نہیں آیا آج پیپلزپارٹی کا رونا ہماری سمجھ سے بالا تر ہے ۔پا کستان مُسلَم لیگ (ن) کی حکومت ہنزہ میں برسر اقتدار آکر اَن دونوں منصوبوں پر عملاً کام کیا جو کہ ہماری کامیابیوں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر آج بھی پی پی پی کا دور اقتدار ہوتا تو یہ دونوں منصوبے بھی کرپشن کی نذر ہوتے اور منصوبے منظر عام سے غائب ہوتے اورعوام کو تاریکی نصیب ہوتی ۔ اَن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ہنزہ کے سینئر رہنماء جمال کریم نے ذرائع ابلاغ سے خصوصی نشست کے دوران کیا انھوں نے مذید کہا کہ اس وقت جو پانی اور بجلی اور پانی کا جزوی بحران ہنزہ میں ہے اس پر عوام کا احتجاج حق بجانب ہے۔ محکمہ برقیات عامہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے غفلت اور ناقص کارکردگی کے سبب یہ بحرامی کیفیت وقوع پذیر ہوا ہے جس کے باعث پارٹی اور صوبائی حکومت بد نام ہورہی ہے ۔گورنر گلگت بلتستان ۔ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ برقیات عامہ اور تعمیرات عامہ کا قبلہ فوری طور پر نوٹس لے کر درست کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر