ہنزہ (بیورورپورٹ ): پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ چھ کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے کہا ہے کہ ہنزہ میں انصاف ہاؤس کا کا قیام عمل میں لایا جائے گا میں جیتوں یا ہاروں انصاف ہاؤس سے عوام کی خدمت کرتا رہونگا ہماری ترجیحات میں اسیروں کی فوری رہائی آضافی نشت جو ہمارا حق ہے اور بجلی کا بحران کا خاتمہ شامل ہے ان خیالات کا اظہار ہنزہ میں میٹ دی پریس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھنا چاہئے اگر کسی اور کو ٹکٹ دیا جاتا تو میں بھر پور ساتھ دیتا کیونکہ یہ پارٹی کا فیصلہ ہے ٹکٹ ملنے تک تمام پارٹی کے لوگ متفق تھے کہ ہم میں سے جس کو بھی قیادت ٹکٹ دے ہمیں قبول ہے میرے لئے پارٹی کے تمام کارکن اور رہنما قابل احترام ہیں میں اپنے پارٹی کے لوگوں سے مل رہا ہوں اگر کوئی ناراض ہیں تو ان کو منانے کی کوشش کررہا ہوں باقی پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھتے ہوئے سب کو اعلی قیادت کی فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے انشااللہ ہم پالستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی اور سارے پارٹی کارکن ایک پیج پر ہونگے مذید انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ گوجال کا حق ہے جبکہ خواتین سیٹ پے ہنزہ سے کوئی امیدوار کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ