ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ہنزہ میونسپل کمیٹی غیر فعال بازار سے روپے لینے کے باوجودہنزہ کے مین بازار کریم آباد، علی آباد اور التت کے مختلف علاقوں میں کچرے کی ڈھیرے۔ میونسپل کمیٹی ہنزہ کے عدم دلچسپی کی وجہ سے ہنزہ کے مختلف سیاحتی مقامات کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے جس کی وجہ سے عوام بازار اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ محکمہ کے پاس دو ڈاون ماڈل ٹریکٹر خریدی گئے مگر زیادہ سے زیادہ دو ماہ کام کرکے جواب دے گئی جس کے بعد گزشتہ ایک ہفتے سے ورکشاپ میں پڑے ہیں ، سروس نہ ہونے کی وجہ سے ہنزہ کے مختلف سیاحتی مقامات کریم آباد، التت اور علی آباد کے بازاروں میں کچرے کی ڈھیریں لگ گئی ہیں ۔ بازار ایسوسی ایشن اور عوام حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہنزہ کی طرف ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہے جس کے باعث ہوٹلوں ، سیاحتی مقام اور بازاروں میں کچرے کی بڑی مقدار میں جمع ہو چکی ہے اور ہنزہ میونسپل کمیٹی کے حکام کچرے کی ڈھیروں سے لاعلم ہے نئی ٹریکٹروں کے نام پر پرانے ٹریکٹر خریدئے گئے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز ٹریکٹر خراب ہوتے ہیں کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیا جائے اور سیاحوں کی وادی ہنزہ کے مختلف علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر گرمی کے ان ایام میں آگر یہی حالت رہی تو علاقے میں مختلف بیماریاں پھیلانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس سے نہ صرف عوام کو مشکلات درپیش ہونگے بلکہ انتظامیہ کو بھی مختلف مسائل رونما ہونگے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ