ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میر خاندان کے ہر دل عزیز شخصیت سابق چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل راجہ بہادر خان مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ میر خاندان کے ہر دل عزیز شخصیت سابق چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل راجہ بہادر خان مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے، ان کی عمرتقریبا82برس کی تھی مرحوم کی نمازجنازہ گلمت پولو گراونڈمیں ادا کرنے کے بعد ہزاروں سگواروں کی موجودگی میں گزشتہ روز اُن کے آبائی گاوں گلمت گوجال میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم کو اللہ تعالی جوار رحمت میں جگہ عطا کریں اور پسماندان کو صبر جمیل عطا کریں آمین، مرحوم راجہ بہادر خان نے اپنی زندگی میں عوام ہنزہ کے فلاح بہبود کے لئے گراں قدر خدمات کے علاوہ ہنزہ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سب سے پہلے گلمت گوجال میں ہوٹل کھول دیا جس کی وجہ سے نہ صرف ضلع ہنزہ بلکہ نگر، گلگت اور دیگر اضلاع میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملی جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے راجہ بہادر خان مرحوم کی اپنی زندگی میں کی جانے والی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔راجہ بہادر خان مرحوم گلگت بلتستان کے معروف سیاسی و سماجی خدمتگار راجہ شہباز خان اور مارکہ پولو ان گلمت کے جنرل منیجر راجہ حسین کے والد جبکہ گلگت بلتستان انوسمینٹ بورڈ کے چیرمین راجہ ناظم المعین کے سسر تھے۔ جبکہ دیگر پسماندان میں 2بیٹیاں بھی چھوڑ گئے۔مرحوم کے نماز جنازہ میں ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد کے علاوہ سرکاری و نجی سطح کے اعلیٰ افسران، سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے نمائندے شریک ہوئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ