ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیر اعظم کے پروگرام،، ایگری کلچر ایمرجنسی،، کے تحت نر بچھڑوں کی پرورش کے لئے 90دن تک کسانوں کی مالی معاونت کا آغاز

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (ذوالفقار بیگ) ہنزہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیر اعظم کے پروگرام،، ایگری کلچر ایمرجنسی،، کے تحت نر بچھڑوں کی پرورش کے لئے 90دن تک کسانوں کی مالی معاونت کا آغاز کردیا ہے اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ گائے بیل کی نسل کشی کو بچانا اور دیسی دودھ کی فراوانی کے عمل کو یقینی بنانا ہے اس طرح کسان نر بچھڑے پالنے کا پابند ہوگا اس مقصد کے تحت فی بچھڑا 12ہزار روپے کسانوں کو دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بچھڑا پالیں۔ گوشت بڑھائیں نقد رقم پائے اور زمیندار خود کفیل بنے پروگرام کا آغاز ہونے پر کسانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد عارف کی مرہون منت ہے کہ اُنہوں نے اس پروگرام کو بذریعہ میڈیا گھر گھر پیغام پہنچایا اور اس پروگرام سے کسانوں کو فائیدہ لینے کا موقع دیا۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ کچھ زمینداروں کے پاس زمین کی کمی ہونے کی وجہ سے نر بچھڑے فروخت کرتے تھے اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ کسان موسم گرما سے ہی جانوروں کے لئے چارہ سٹاک کریں گے جن کسانوں کو نقد رقم ملی ہیں وہ ابھی سے گھاس خرید کر موسم سرما کے لئے سٹاک کریں گے جس کے تحت کسانوں کی مجبوری ختم ہوگی اور خوشی خوشی اپنے مال مویشوں کی پرورش کریں گے اُنہوں نے مزید کہاکہ ایسے پروگرامز مزید آئیں گے تو غریب کسانوں کو فائیدہ ہوگا اور اُمید کرتے ہیں کہ حکومت کی مالی معاونت فراہم کرنے کا سلسلہ کسانوں کیساتھ جاری رہے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ