ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ ششپر گلیشیر کے پھیلاو کا عمل گزشتہ تین دنوں میں پھر سے شروع ہو گیا جس کی وجہ سے ضلع ہنزہ کے ہیڈکواٹر علی آباد آس پاس کے موضع جات کے لئے فراہم کی جانے والی ہنزہ گریٹر واٹر منصوبے کا رابطہ پُل متاثر ہونے کا امکان۔ ہنزہ ششپر گلیشیر کے پھیلاو میں ایک دفعہ پھر اضافہ گزشتہ رتین دنوں سے دیکھانے میں آیا۔ ششپر گلیشیر کی پھیلاومیں اضافہ ہونے کی وجہ سے آئندہ 24سے 48گھنٹوں کے درمیان حالیہ رفتار سے چلا تو ہنزہ گریٹر واٹر منصوبہ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔ سنٹر ہنزہ علی آباد تاک گنش کو فراہم کی جانے والی پینے کے صاف پانی گریٹر واٹر سیکم متاثر ہونے کے بعد نہ صرف ہیڈ کواٹر علی آباد کے عوام بلکہ ہزاروں کرایہ دار، کاروباری حلقے کے علاوہ نجی و سرکاری سطح کے تعلیمی اور صحت کے اداروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعمیرات عامہ اور ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے حکام سے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈ کواٹر علی آباد کے لئے پینے اور آبپاشی کے لئے قبل از وقت پانی کی فراہمی کے لئے متبادل بندوبست کیا جائے بصورت دیگر نہ صرف ہزاروں مقامی عوا م بلکہ نجی وسرکاری اداروں کے علاو ہ ضلع ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کرایہ داروں کے لئے پینے کے پانی کے لئے سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ