ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ ششپر گلیشیر سے پانی کا اخراج میں اضافہ، شاہراہ قراقرم پانی کے زد کٹاو جاری ٹریفک معطل

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ ششپر گلیشیر سے پانی کا اخراج میں اضافہ، شاہراہ قراقرم پانی کے زد کٹاو جاری ٹریفک معطل کر دیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے گاوں حسن آباد کے تیرہ گھرانوں کو محفوظ مقا پر منتقل کر دیا سینکڑوں کنال اراضی کی نظر ہوگئی عوام میں خواف ہراس، نالے سے فراہم کی جانب سے والی ہیڈ کواٹر علی آباد اور دیگر گاوں کے لئے فراہم کی جانے والی پینے کے پانی کے چار سورس مکمل طور پر متاثرہونے کے ساتھ بجلی گھر کا پانی بھی بند ہو گیا عوام اندھیرے میں رہ گئے۔ گزشتہ روز ہنزہ ششپر گلیشر سے ببنے والی جھیل سے پانی کا اخراج میں تیزی سے شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم حسن آباد کے مقام پر نالے کے پانی کی نظر ہونے کی وجہ سے ٹریفک معطل کر دیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب نالے میں پانی کے اضافہ ہونے سے نہ صرف سینکڑوں کنال اراضی مکمل طور پر ختم ہوگیا بلکہ ہیڈکواٹر علی آباد اور اردگردکے موضع جات کے لئے پینے کے چار پائپ لائئیں بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے جس کی سے عوام اور سرکاری اداروں کے لئے بھی پانی کی فراہمی مکمل طور پربند ہو گئی ہیں۔ ششپر گلیشیر سے ببنے والی جھیل سے پانی کے اخراج میں اضافہ ہونے سے حسن آباد گاوں کے زمینوں میں کٹاو کی وجہ سے تیرہ سے زائد گھرانوں کو ضلعی انتظامیہ ہنزہ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے ہنگامی بنیادوں پر مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ نالے میں پانی کی اضافہ ہونے سے بجلی گھر کے واٹر چینل کو بھی شدید نقصان ہو نے کے ساتھ نالے کے دونوں اطراف بجلی کے پول بھی پانی کے زد میں آگئی ہیں۔ ششپرگلیشیر سے پانی کے اخراج سے ہونے والی نقصانات کا جائز ڈی سی ہنزہ فیاض احمد کے نگرانی ڈسٹرکٹ ڈایزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی، محکمہ تعمیرات ہنزہ کے ایگزایکٹو انجینئر مبشرحسن نے ششپر گلیشیر سے لیکر نالے میں پینے کے پانی، پاور ہاوس چینل کے ساتھ نالے کے دنوں اطراف زمینوں کا بھی معائینہ کر دیا۔ جبکہ دوسری جانب کے کے ایچ روڈ اور پل کے کٹاو جبکہ عوامی املاک کے ساتھ پانی کی بہاو سے ہونے والی درجن سے زائد گھرانوں کے افراد کو ہنگامی بنیاوں پر ٹینٹ اور دیگر سامان فراہم کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب حسن آباد نالے میں زیر تعمیر دو میگاو اٹ بجلی گھر کا ہال جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوگء تھے ایکہی پل میں پانی کے نطر ہو گیا۔ ڈی سی ہنزہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سب سے پہلے ہمارے لئے انسانی جانیں قیمتی ہے جن کو ہم نے محفوظ مقامپر منتقل کر دیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پرشاہراہ قراقرم کو مکمل طور پر بند کرتے ہوئے متبادل راستہ ساس ویلی نگر سے گنش ہنزہ تک ٹریفک کے لئے بتایا گیا ہے اسی راستے سے ضرورت زندگی بحال کردی جائیگی جبکہ تیسر ا پانی میں کمی ہونے ک ساتھ نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا جہاں پر نالے میں پانی کی بہاو کی وجہ سے پینے کا چار سے زائد لائینیں، بجلی کا نظام اور کے کے ایچ کو بری طرح متاثر کیا ہے ایک دو روز کے اندر تخمین بالاحکامکو اراسال کر دیا جائے گا جبکہ ششپر جھیل میں پانی کی سطح معلوم کرنے کے لئے بالاحکام اور پاک فوج سے ہیلی کی درخواست کی گئی ہے انشااللہ کل کسی بھی وقت جھیل میں پانی کا معائینہ کر رلینے۔ انہوں نے کہا کہ اج ارات انتظامیہ،ریسکو کے ادارے اور رضاکار ہائی الاٹ رہیگے چونکہ رات ہونے کی وجہ سے کسی بھی صورت حال کاپتہ کرنا ممکن نہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ