ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ ششپر گلیشیرکی پھیلاوہنزہ گرٹر واٹر کو نقصان متبادل بندوبست کے لئے کام جاری

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ ششپر گلیشیرکی پھیلاوہنزہ گرٹر واٹر کو نقصان متبادل بندوبست کے لئے کام جاری جبکہ علاقے میں ٹھنڈ ایک ماہ قبل ہونے کی وجہ سے نالے کا پانی میں کمی عوام کو بجلی کی ترسیل میں مشکلات شروع۔ ہنزہ کے مختلف علاقوں میں سردی ایک ماہ قبل شروع ہونے لگی، نومبر میں ہونے والی سردی اکتوبر میں شروع ہونے کی وجہ سے حسن آباد نالے کا پانی جو کہ بجلی گھر وان میگاو اٹ ہائیڈئل کیلئے استعمال کی جارہی تھی سردی کی وجہ سے کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے محکمہ برقیات ہنزہ کو بجلی کی ترسیل میں مشکلات پیدا ہو چکی ہے تاہم گزشتہ دو ماہ سے محکمہ برقیات ہزہ کی کاوشوں کے باعث مسگر پاور منصوبے سے بجلی کی ترسیل ہونے کی وجہ سے عوام کو بجلی روازنہ بارہ گھنٹے کے لئے مل رہی ہیں۔ جبکہ گزشتہ ایک دو روز کی سردی نے حسن آباد نالے کی پانی کم ہوگئی جس کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہونے کا امکان ہوا ہے جبکہ دوسری جانب ششپر گلیشیر کی مزید پھیلاو نے ہنزہ گریٹر واٹر منصوبے کو متاثر کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی ہنزہ پانی کو متبادل جگہوں سے پانی کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ