ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانات دینے والوں کے خلاف کاروائی شروع

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (کرائم رپورٹ): سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانات دینے والوں کے خلاف کاروائی شروع کر دیا، نہ صرف گزشتہ دنوں بلکہ گزشتہ کئی سالوں سے سوشل میڈیا فیس بک پر بے نامی اکاونٹس کھول کر نہ صرف علاقے کو بدم کرتے تھے بلکہ مذہبی منافرت بھی پھیلانے میں سرگرم تھے گلگت بلتستان پولیس کے اعلیٰ حکام اور ہنزہ پولیس کے افسران نے گزشتہ روز ایک مشتبہ شخص کواپنے تحویل میں رکھنتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیا، اابتدائی تحقیقات کے بعد مذکورہ شخص کو چھوڑ دیا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ تحقیقات کا یہ عمل جاری رکھتے ہوئے مزید ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد سے تحقیقات کر دیا جائے گا جس کے لئے پولیس ہنزہ آئندہ 24سے 48گھنٹوں کے اندر مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا میں نفرت انگیز مواد شائع کرنے والے افراد کو گرفتار کرتے ہوئے بے نقاب کر دیا جائے گا جبکہ ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے باہر بھی ایسے شرپسند عناصر موجود ہے جو مملکت خداداد پاکستان اور مذہبی نفرت انگیز پھیلانے میں سرفہرست ہیں سفارخانوں کے مدد سے اُن افراد کی کریکٹر سرٹیفکٹ منسوخ کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے گا جن کی نشاندہی اور مواد پولیس کے پاس ثبوت کے طور پر موجود ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ