ہنزہ (اسلم شاہ) ہنزہ سنیٹر طلحہ محمود کا ہنزہ میں 54انچ کا آئی بکس کا شکار کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ گلگت بلتستان اور ہنزہ کی ترقی اور حقوق کے لیے ہر ایک فورم پر بات کروں گا ۔دنیا میں سے زیادہ جنگلی حیات ہنزہ میں پائے جاتے ہیں اور قانونی شکار کے ذریعے بین الاقوامی سیاحت کو ملک میں فروغ دیا جا سکتا ہے .سنیٹر طلحہ محمود نے ہنزہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا دنیا میں سے زیادہ جنگلی حیات ہنزہ میں پائے جاتے ہیں اور قانونی شکار کے ذریعے بین الاقوامی سیاحت کو ملک میں فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ہنزہ میں جرائم نہ ہونے برابر ہے قانونی شکار کے ذریعے علاقے میں ترقی کا ایک دور شروع ہوا ہے سنٹرل ایشیاء میں سب سے زیادہ جنگلی حیات ہنزہ میں پائے جاتے ہیں ۔حکومت کو چاہیے کہ ہنزہ جیسے اہم ساحتی علاقے سے میں موجود بجلی کے بحران کو حل کرے اور سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور ہنزہ کی ترقی اور حقوق کے لیے ہر ایک فورم پر بات کروں گا ۔
اس موقع پر ہنزہ پریس کلب کے صدر رحیم اللہ بیگ نے سنیٹر طلحہ محمود کو پریس ہنزہ پریس کلب میں آمد پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ سنیٹر کے ہنزہ اور گلگت بلتستان کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنیٹر طلحہ محمود کا ہنزہ میں ورلڈ ریکارڈ ٹرافی ہنٹنگ کرنا ہنزہ کے لیے ایک اہمیت کا حامل ہے جس سے علاقے میں سردی کے موسم میں سیاحت کو فروغ ملے گا اس موقع پر ہنزہ پریس کلب کی طرف سے ورلڈ ریکارڈ ٹرافی ہنٹنگ کرنے پر مبارک باد بھی پیش کیا ۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ